کرکٹ

مدھیہ پردیش کو 56 رنوں سے شکست دے کر پہلی بار رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچا جموں و کشمیر، عاقب نبی نے لیے 12 وکٹ

تیز گیند باز عاقب نبی ڈار مدھیہ پردیش کے خلاف جیت میں جموں و کشمیر ٹیم کے ہیرو رہے۔ انہوں نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 7 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

<div class="paragraphs"><p>وکٹ لینے کے بعد خوشی مناتے ہوئے عاقب نبی ڈار (ویڈیو گریب)</p></div>

وکٹ لینے کے بعد خوشی مناتے ہوئے عاقب نبی ڈار (ویڈیو گریب)

 

جموں و کشمیر نے پہلی بار رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جموں و کشمیر نے مدھیہ پردیش کو 56 رنوں سے ہرا کر یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ تیز گیند باز عاقب نبی ڈار نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹ حاصل کیے۔ رنجی ٹرافی 26-2025 سیزن میں جموں و کشمیر ٹیم کی کارکردگی ناقابل یقین رہی، وہ لیگ اسٹیج میں ایک میچ بھی نہیں ہاری تھی۔

Published: undefined

تیز گیند باز عاقب نبی ڈار مدھیہ پردیش کے خلاف جیت میں جموں و کشمیر ٹیم کے ہیرو رہے۔ انہوں نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 7 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں، اس بہترین کارکردگی کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں عاقب نبی ڈار کو دہلی کیپیٹلس (ڈی سی) نے 8.4 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ جموں و کشمیر کی یہ جیت اس لیے بھی خاص رہی کہ اس نے 22-2021 سیزن کی چمپئن ٹیم کو شکست دے کر رنجی ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی ٹیم دونوں اننگ میں بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی تھی۔ پہلی اننگ میں شبھم کھجوریا کی نصف سنچری اور یودھویر سنگھ کے 41 رنوں کی بدولت ٹیم 194 رن بنانے میں کامیاب رہی۔ عاقب نبی ڈار نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ لیے اور مدھیہ پردیش کی پہلی اننگ کو 152 رنوں پر آل آؤٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 42 رنوں کی اہم برتری دلائی۔

Published: undefined

دوسری اننگ میں جموں و کشمیر کی نصف ٹیم 73 کے اسکور تک پویلین لوٹ چکی تھی۔ لیکن ونش راج شرما کے ناٹ آوٹ 54 رن اور عابد مشتاق کے 41 رنوں کی بدولت جموں و کشمیر 248 کے اسکور تک پہنچی اور مدھیہ پردیش کے سامنے چوتھی اننگ میں 291 رنوں کا ہدف رکھا۔ چوتھی اننگ میں مدھیہ پردیش کے لیے سارانش جین نے 64 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ ہمانشو منتری (31) اور شبھم شرما (32) نے بھی اہم تعاون دیا۔ لیکن عاقب نبی ڈار نے اس بار بھی 5 بلے بازوں کو آؤٹ کر کے مدھیہ پردیش کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined