کرکٹ

جے پور میں تیار ہوگا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم

آر سی اے نے بتایا کہ یہ اسٹیڈیم 100 ایکڑ پر تعمیر ہوگا جس میں ایک کثیر مقصدی ٹریننگ اکیڈمی، جدید کلب ہاؤس، انڈور کھیلوں کی سہولیات، 4 ہزار کاروں کے لئے پارکنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے جگہ ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے ذریعہ جے پور میں تجویز کردہ بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم ملک میں دوسرا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہوگا۔ آر سی اے سکریٹری مہیندر شرما نے بتایا کہ اس میں 75 ہزار شائقین کی گنجائش ہوگی جو گجرات کے موتیرا کرکٹ اسٹیڈیم اور آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کے بعد تیسرا بلند مقام ہے۔ یہ اسٹیڈیم دو مراحل میں تعمیر کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 45 ہزار ناظرین کی گنجائش ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کی گنجائش 75 ہزار ناظرین تک بڑھا دی جائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ یہ اسٹیڈیم 100 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جس میں ایک کثیر مقصدی ٹریننگ اکیڈمی، جدید کلب ہاؤس جس میں انڈور کھیلوں کی سہولیات، چار ہزار کاروں کے لئے پارکنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے خصوصی جگہ تعمیر کی جائے گی۔

Published: undefined

شرما نے کہا کہ اسٹیڈیم کے مشرق اور مغرب میں عوام کی سہولت کے لئے ریستوران سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں 30 پریکٹس نیٹ کے ساتھ بین الاقوامی سطح کے دو میدان بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک جدید ترین پریس کانفرنس روم ہوگا جس میں میڈیا کے لئے 250 نشستوں کی گنجائش ہوگی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ راجستھان اسمبلی کے اسپیکر اور آر سی اے کے چیف سرپرست ڈاکٹر سی پی جوشی اور آر سی اے کے صدر ویبھو گہلوت کو جمعہ کے روز مہند اینڈ ایسوسی ایٹ اور اندور کے ایسوسی ایٹ اور دہلی کی اسپورٹس ڈیزائن کنسلٹنٹ فرم نے اس سلسلے میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے بارے میں مکمل معلومات دی تھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس عالمی معیار کے گرین کرکٹ اسٹیڈیم میں بنیادی طور پر جدید ترین گرینڈ پویلین اسٹینڈ، کارپوریٹ باکس، عالمی سطح کے کھیلوں کے میدان، تمام کھیلوں کے شائقین کو اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں سمیت اعلی سطح کی سہولیات موجود ہوں گی۔

Published: undefined

شرما نے بتایا کہ اس سے قبل آج راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کا ایک اجلاس آر سی اے اکیڈمی میں آر سی اے کے صدر ویبھو گہلوت کی صدارت میں ہوا جس میں متفقہ طور پر جے پور میں راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے اپنے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر ، آر سی اے ڈومیسٹک کرکٹ مقابلوں کا انعقاد ، انتخاب کمیٹی کے قیام کے لئے ضروری عمل شروع کرنے ، اور ریاست میں مختلف عمر گروپوں کی ٹیموں کے کوچوں اور کھیلوں کے عملے کی تقرری کا ایک نیا عمل شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined