کرکٹ

عرفان پٹھان کی جارحانہ اننگز سے انڈیا ليجنڈز کی جیت

سری لنکا ليجنڈز نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 138 رن کا اسکور بنایا لیکن انڈیا ليجنڈز نے خراب آغاز کے باوجود 18.4 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 139 رن کا ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: تیز گیندباز مناف پٹیل (19 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بالنگ کے بعد آل راؤنڈر عرفان پٹھان (ناٹ آؤٹ 57) اور محمد کیف (46) کی شاندار اننگز کے دم پر انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا لیجنڈز کو منگل کو یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے تیسرے میچ میں آسانی سے پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔

Published: undefined

سری لنکا ليجنڈز نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 138 رن کا اسکور بنایا لیکن انڈیا ليجنڈز نے خراب آغاز کے باوجود 18.4 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 139 رن کا ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ انڈیا ليجنڈز کی جانب سے سرکردہ راؤنڈر عرفان پٹھان نے میچ فاتح اننگز کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔ پٹھان نے 31 گیندوں کی اپنی جارحانہ اننگز میں چھ شاندار چوکے اور تین بہترین چھکے لگائے۔ کیف نے 45 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرنے اتری انڈیا لیجنڈز کی شروعات بے حد خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں ایک رن کے اسکور پر اس کو سچن کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ ماضی کے مشہور بلے باز سچن تندولکر اس میچ میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے اور چمنڈا واس کی گیند پر وکٹ کیپر كالووترنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ گزشتہ میچ میں دھماکہ خیز اننگز کھیلنے والے اوپنر وریندر سہواگ اس وقت کچھ خاص نہیں کر سکے اور تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے یوراج بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Published: undefined

انڈیا ليجنڈز نے ایک وقت 19 رن کے اسکور پر تین وکٹ گنوا دیئے تھے لیکن اس کے بعد سنجے بانگر (18) اور کیف نے اننگز كو کسی حد تک سنبھالا۔ بانگر کو رنگنا ہیراتھ نے ایل بی ڈبلیو کرکے اس پارٹنر شپ کو توڑا۔ کیف اور بانگر نے چوتھے وکٹ کے لئے 43 رنز کی شراکت کی۔ 81 رن کے اسکور پر کیف کے آؤٹ ہونے کے بعد من پریت گونی (ناٹ آؤٹ 11) نے پٹھان کا ساتھ دیا اور ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا۔ سری لنکا ليجنڈز کی جانب سے چمنڈا واس نے دو، ہیراتھ اور سینا نائیکے نے ایک ایک وکٹ لیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے انڈیا ليجنڈز نے ٹاس جیت کر سری لنکا ليجنڈز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ بہترین آغاز کے باوجود سری لنکا ليجنڈز کا کوئی بھی بلے باز 25 رن کا ہندسہ پار نہیں کر پایا اور وہ مقررہ 20 اوورز میں 138 رن ہی بنا سکے۔ کپتان تلک رتنے دلشان (23) اور كالووترنا (21) نے ٹیم کو بہترین شروعات دلائی۔ لیکن انڈیا ليجنڈز کے گیند بازوں نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے اس شراکت کو توڑا اور سری لنکا ليجنڈز کو مسلسل جھٹکے دیئے۔ دلشان اور كالووترنا نے پہلے وکٹ کے لئے 46 رنز کی شراکت کی۔

Published: undefined

مناف نے دلشان کو کیف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ كالووترنا کو پٹھان نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ اٹاپٹو کو من پریت گونی نے پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا ليجنڈز کی ٹیم 150 سے زائد کا اسکور بنا لے گی لیکن مناف نے سری لنکا ليجنڈز کے مڈل آرڈر اور نچلے آرڈر کی کمر توڑ دی۔ سری لنکا ليجنڈز کی جانب سے تشارا (10)، كپوگیدیرا (23)، سینانائیکے (19)، معروف (10) اور ہیراتھ نے 12 رنز بنائے۔

Published: undefined

انڈیا ليجنڈز کی جانب سے مناف پٹیل نے 19 رن پر چار، ظہیر خان نے 35 رن پر ایک، عرفان پٹھان نے 31 رن پر ایک اور من پریت گونی اور بانگر نے ایک ایک وکٹ لئے۔ عرفان پٹھان کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined