کرکٹ

واپسی پر تیز بولرز کو زیادہ احتیاط کی ضرورت: عرفان پٹھان

جب کھلاڑی اتنے لمبے وقت کے بعد میدان میں واپس آئیں گے تو ان کے لئے چیلنج ہوگا کہ وہ زخمی ہونے سے بچیں اور فاسٹ بالرز کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ چوٹ کا زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ٹیم انڈیا کے سابق فاسٹ بالر عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد کرکٹ میں واپسی پر فاسٹ بالرز کو دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔

Published: undefined

کورونا وائرس کی وجہ سے ہندستان سمیت پوری دنیا میں کرکٹ کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں اور کھلاڑی تین ماہ سے زیادہ عرصے سے گراؤنڈ سے باہر ہیں اور وہ تربیت نہیں کررہے ہیں۔ تاہم کورونا کے پھیلنے کے بیچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بغیر ناظرین کھیلی جارہی ہے۔

Published: undefined

عرفان نے اسٹار اسپورٹس شو’ کرکٹ کنکٹڈ ‘ میں کہا کہ سچ پوچھیں تو میں فاسٹ بالرز کے لئے فکرمند ہوں۔ انہیں خود کو صورتحال سے ہم آہنگ ہونے میں چار سے چھ ہفتوں کا وقت لگے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فاسٹ بولر کے لئے مشکل ہے کہ وہ 25 گز تک بھاگ کر 140-150 کی رفتار سے بالنگ کراسکے اور مستقل گیند بازی جاری رکھے۔

Published: undefined

رواں سال جنوری میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے عرفان پٹھان نے کہا کہ جب کھلاڑی اتنے لمبے وقت کے بعد میدان میں واپس آئیں گے تو ان کے لئے چیلنج ہوگا کہ وہ زخمی ہونے سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بالرز کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ چوٹ کا زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔

Published: undefined

عرفان نے کہا کہ فاسٹ بالرز کا جسم سخت ہوجاتا ہے اور ان کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ انجری سے بچیں کیونکہ میرے خیال میں کسی بھی فاسٹ بالر کو اپنی تال حاصل کرنے کے لئے کم از کم چار سے چھ ہفتوں کی ضرورت ہوگی۔ لہذا اسپنرز یا بلے بازوں کے مقابلے تیز بولروں کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

2003 میں آسٹریلیا کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے عرفان پٹھان نے ہندستان کی جانب سے 29 ٹیسٹ ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 301 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ عرفان آخری بار 2012 میں سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کے لئے کھیلے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined