کرکٹ

آئرلینڈ نے کرکٹ کے میدان میں ہندوستان کو پہلی بار دی شکست، پہلے ٹی-20 مقابلہ میں 34 رنوں سے ہرایا

پہلے میچ میں شکست کے بعد ہندوستان کے لیے 2 میچوں کی ٹی-20 سیریز جیتنا اب ناممکن ہو گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اگر اپنا دوسرا میچ جیت بھی جاتی ہے تو سیریز 1-1 سے ڈرا ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>پہلے میچ میں ہی پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے آئرلینڈ کے کھلاڑی میتھیو ہولارڈ، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/cricketireland">@cricketireland</a></p></div>

پہلے میچ میں ہی پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے آئرلینڈ کے کھلاڑی میتھیو ہولارڈ، تصویر ’ایکس‘ @cricketireland

 

ایک جانب ٹی-20 عالمی کپ چمپئن ہندوستانی ٹیم تھی اور دوسری جانب نسبتاً انتہائی کمزور سمجھی جانے والی بارہویں رینک کی آئرلینڈ کی ٹیم، اور پھر وہ ہوا جس کے بارے میں شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا۔ بیلفاسٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹی-20 میچ میں آئرلینڈ نے ہندوستان کو 34 رنوں سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ کے لیے یہ تاریخی جیت ہے، کیونکہ آئرلینڈ نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی بار ہندوستان کو ہرایا ہے۔ آئرلینڈ کی فتح کے ہیرو اس کے کپتان لورکن ٹکر اور اس کے گیند باز رہے۔ اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلنے والے میتھیو ہولارڈ اور جے موندڑا نے مل کر ہندوستانی ٹیم کے نصف بلے بازوں کو پویلین لوٹا دیا۔ نتیجتاً ہندوستانی ٹیم پہلا ٹی-20 میچ ہار گئی اور اب وہ 2 میچوں کی سیریز اب جیت نہیں پائے گی۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد ہندوستان کے لیے 2 میچوں کی ٹی-20 سیریز جیتنا اب ناممکن ہو گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اگر اپنا دوسرا میچ جیت بھی جاتی ہے تو سیریز 1-1 سے ڈرا ہوگی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined