کرکٹ

آئی پی ایل 2026: بنگلورو بمقابلہ حیدرآباد، پہلے میچ کے لیے پولیس نے جاری کی ٹریفک ایڈوائزری

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسٹیڈیم کے آس پاس ٹریفک کے دباؤ اور لوگوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے بی ایم ٹی سی بسوں اور میٹرو سروسز کا استعمال کریں۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلورو ٹیم کے کھلاڑی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/IPL">@IPL</a></p></div>

بنگلورو ٹیم کے کھلاڑی، تصویر @IPL

 

آئی پی ایل 2026 کا پہلا مقابلہ ہفتہ (28 مارچ) کو رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) اور سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے درمیان بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد اس میدان پر اگلا میچ 5 اپریل کو آر سی بی اور چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کے درمیان ہوگا۔ دونوں مقابلوں کے لیے بنگلورو ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری ہونے کے کچھ دن بعد یہ طے ہوا کہ بنگلورو میں آئی پی ایل کے مقابلے ہوں گے۔ گزشتہ سیزن (آئی پی ایل 2025) میں آر سی بی کی جیت کے بعد نکالی گئی ’وکٹری پریڈ‘ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہوئی بھگدڑ میں 11 لوگوں کی جان چلی گئی تھی، جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے پیش نظر اسٹیڈیم میں ہونے والے میچوں کے لیے اس بار خاص سختی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ہجوم کے پیش نظر اسٹیڈیم کے آس پاس پارکنگ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ان میں بالیکندری سرکل اور سی ٹی او جنکشن کے درمیان کوئنس روڈ، انل کمبلے سرکل سے کوئنس سرکل تک ایم جی روڈ، اور ایم جی روڈ کو کبن روڈ سے جوڑنے والی لنک روڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کبن روڈ، سینٹ مارک روڈ، میوزیم روڈ، کستوربا روڈ، سنٹرل اسٹریٹ، لاویل روڈ اور وٹل مالیا روڈ پر بھی پارکنگ کی اجازت نہیں ہے۔ کبن پارک کے اندرونی راستے جیسے کنگ روڈ، پریس کلب ایریا اور فاؤنٹین روڈ بھی نو پارکنگ زون میں شامل ہوں گے۔ افسران کے مطابق ان ایریا میں پارک کی گئی گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور انہیں ’ٹو‘ کر کے اٹھایا بھی جا سکتا ہے۔

Published: undefined

میچ کے دن گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھیڑ کم کرنے کے لیے پولیس نے پارکنگ کے لیے مخصوص جگہوں کا بندوبست کیا ہے۔ ان میں سدھ لنگیا سرکل پر واقع سینٹ جوزف انڈین ہائی اسکول گراؤنڈ اور میوزیم روڈ پر واقع سینٹ جوزف یورپین اسکول گراؤنڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پارکنگ کے دیگر متبادل میں فریڈم پارک ایم ایل سی پی، گڑوڈا مال، یو بی سٹی اور شیواجی نگر ٹی ٹی ایم سی کی پہلی منزل شامل ہیں۔ افسران نے شائقین سے اسٹیڈیم کے قریب ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے ان سہولیات کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

ہجوم کی آمد و رفت کے لیے کئی انٹری اور ایگزٹ راستے بنائے گئے ہیں۔ کبن روڈ کی جانب سے گیٹ ای-1 سے ای-3، ای-18، ای-19، ای-22، ای-23، لنک روڈ کی جانب سے ای-11 سے ای-17 اور کوئنس روڈ پر ای-05 اور ای-08 کے ذریعہ انٹری کی اجازت ہے۔ جبکہ ایگزٹ کے لیے ای-09 اور ای-9اے دروازے کا استعمال کیا جائے گا۔ گیٹ ای-10 کھلاڑیوں، افسران اور وی آئی پی کے لیے ریزرو ہے۔

Published: undefined

کیب اور آٹو کا استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے پک اپ پوائنٹ بی آر وی گراؤنڈ اور مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ پر بنائے گئے ہیں، جبکہ ڈراپ پوائنٹ گیٹ نمبر 6 اور گیٹ نمبر 3 کے پاس ہے۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسٹیڈیم کے آس پاس ٹریفک کے دباؤ اور لوگوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے بی ایم ٹی سی  بسوں اور میٹرو سروسز کا استعمال کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined