کرکٹ

آئی پی ایل 2026: ویپنگ تنازعہ پر راجستھان رائلس کے کپتان ریان پراگ کے خلاف بی سی سی آئی کی کارروائی

پنجاب کنگس کے خلاف ملان پور میں کھیلے گئے میچ میں ریان پراگ کو ڈریسنگ روم میں ویپ (ای سگریٹ) پیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد ریان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>ریان پراگ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ریان پراگ، تصویر آئی اے این ایس

 

آئی پی ایل 2026 میں راجستھان رائلس کی کپتانی کر رہے ریان پراگ کو رواں سیزن کے 40 ویں میچ میں ڈریسنگ روم کے اندر ویپنگ (ای-سگریٹ کا استعمال) کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس معاملہ نے کافی طول پکڑ لیا تھا، کیونکہ ای-سگریٹ پر ہندوستان میں پابندی عائد ہے۔ ساتھ ہی لوگوں نے قیاس آرائیاں کرنی شروع کر دی تھیں کہ اس معاملہ میں ریان پراگ کو جیل بھی ہو سکتی ہے۔ اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے راجستھان کے کپتان ریان پراگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آفیشیل بیان جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

آئی پی ایل نے ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملہ میں ریان پراگ پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ انہیں آئی پی ایل کے کھلاڑیوں اور ٹیم افسران کے لیے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے کے لیے 1 ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ریان کو اس معاملے میں جیل یا ایک میچ کی پابندی کی سزا نہیں دی گئی ہے۔

Published: undefined

آئی پی ایل کی ریلیز میں لکھا گیا کہ ’’ریان کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.21 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جو کھیل کے وقار کو مجروح کرنے والے طرز عمل سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ دوسری اننگ کے دوران پیش آیا جب ریان کو ڈریسنگ روم کے اندر ویپ کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔‘‘ ریلیز میں آگے لکھا گیا کہ ’’ریان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور میچ ریفری امت شرما کے ذریعہ عائد کی گئی سزا کو قبول کر لیا ہے۔‘‘

Published: undefined

ریلیز میں مزید لکھا گیا کہ ’’بی سی سی آئی آئی پی ایل کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے قصوروار ٹیم، اس کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کے لیے دیگر اختیارات پر بھی غور کر رہا ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ پنجاب کنگس کے خلاف ملان پور میں کھیلے گئے لیگ میچ میں ریان پراگ کو ڈریسنگ روم میں ویپ (ای سگریٹ) پیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ریان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی، جس کے بعد اس معاملہ پر بحث تیز ہو گئی تھی۔ اب بی سی سی آئی نے اس معاملہ کو ختم کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined