گرافکس @IPL
آئی پی ایل 2025 کا پہلا کوالیفائر آج بنگلورو (آر سی بی) اور پنجاب (پی بی کے ایس) کے درمیان کھیلا گیا، لیکن امید کے برعکس یہ مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا۔ بنگلورو نے 10 اوور باقی رہتے پنجاب کو 8 وکٹ سے شکست فاش دے دی اور چوتھی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ پنجاب نے بنگلورو کو محض 102 رنوں کا ہدف دیا تھا، جو اس نے محض 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
Published: undefined
آج بنگلورو کے گیندبازوں کے بعد ٹیم کے سلامی بلے باز فل سالٹ نے طوفانی نصف سنچری بنا کر بنگلورو کو فائنل کا ٹکٹ کٹانے میں اہم کردار نبھایا۔ اس مقابلے میں بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو کہ مکمل طور پر درست ثابت ہوا۔ پنجاب کی ٹیم محض 14.1 اوورس میں 101 رن پر پویلین لوٹ گئی۔ جواب میں بنگلورو نے 10 اوورس میں 2 وکٹ کے نقصان پر 106 رن بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔
Published: undefined
بنگلورو کی ٹیم اب اپنا پہلا آئی پی ایل خطاب جیتنے سے محض ایک قدم دور ہے۔ آج پنجاب کو شکست ضرور مل گئی، لیکن اس کے پاس خطابی مقابلے میں داخل ہونے کے لیے ایک موقع مزید میسر ہے۔ گروپ مرحلہ میں سرفہرست رہنے کے سبب پنجاب کو ایک اضافی موقع ملے گا۔ پنجاب کا سامنا کوالیفائر-2 میں (جو کہ اتوار کو کھیلا جائے گا) گجرات ٹائٹنس اور ممبئی انڈینس کے درمیان 30 مئی کو ہونے والے مقابلہ کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا۔ اگر پنجاب وہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہی تو پھر فائنل میں اس کا مقابلہ 3 جون کو احمد آباد کے مدیان میں بنگلورو سے ہی ہوگا۔
Published: undefined
بہرحال، چھوٹے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے بنگلورو نے وراٹ کوہلی (12 رن) کا وکٹ جلدی ہی گنوا دیا تھا، لیکن اس کے بعد سالٹ نے مینک اگروال کے ساتھ مل کر تیزی سے رن بنانا شروع کر دیا۔ حالات انتہائی سازگار دکھائی دے رہے تھے، لیکن مشیر خان نے مینک کو شریئس ایر کے ہاتھوں کیچ کرا کر پویلین بھیج دیا۔ مینک نے 19 رنوں کی اننگ کھیلی، اور پھر اس کے بعد بنگلورو کا کوئی وکٹ نہیں گرا۔ سالٹ آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے اور 27 گیندوں پر 56 رن بنائے۔ کپتان رجت پاٹیدار نے بھی ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 8 گیندوں پر 15 رن بنا ڈالے۔
Published: undefined
اس سے قبل پنجاب کی بلے بازی انتہائی خراب رہی۔ ٹیم کے لیے مارکس اسٹوئنس نے سب سے زیادہ 26 رن بنائے۔ پربھ سمرن اور عظمت اللہ عمرزئی نے 18-18 رنوں کا تعاون کیا۔ 6 بلے باز تو دوہرے ہندسے کو بھی حاصل نہیں کر سکے۔ پنجاب کی بلے بازی اس قدر خراب رہی کہ ٹیم پورے 20 اوورس بھی نہیں کھیل سکی۔ بنگلورو کے لیے جوش ہیزل ووڈ اور سویش شرما نے 3-3 وکٹ لیے، جبکہ یش دیال کو 2 وکٹ ملے۔ اس کے علاوہ بھونیشور کمار اور روماریو شیفرڈ کو ایک ایک کامیابی ملی۔ آج کے میچ میں پنجاب نے ایک بدنامی والا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ پنجاب آئی پی ایل پلے آف میں سب سے کم اوور تک بلے بازی کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ اس نے دہلی ڈیئر ڈیولس (اب دہلی کیپٹلز) کے 2008 میں بنائے اس انچاہے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا۔ اس وقت دہلی کی ٹیم راجستھان رائلس کے خلاف 16.1 اوورس تک ہی بلے بازی کر سکی تھی۔ یہ آئی پی ایل پلے آف کا مشترکہ طور سے تیسرا کمترین ٹوٹل بھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined