
ابھشیک شرما، تصویر @IPL
آئی پی ایل 2025 میں آج کھیلا گیا ستائیسواں میچ رنوں سے بھرپور رہا۔ پہلی اننگ میں پنجاب کے بلے بازوں نے رنوں کی بارش کی اور 245 رنوں کا پہاڑ کھڑا کر حیدر آباد سے میچ کو بہت دور کر دیا، لیکن جب حیدر آباد کی بلے بازی شروع ہوئی تو کبھی بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ میچ میں پیچھے ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ابھشیک شرما کی طوفانی سنچری رہی، جس کی بدولت حیدر آباد نے محض 2 وکٹ کے نقصان پر 18.3 اوور میں ہی پہاڑ جیسے اسکور کو حاصل کر لیا۔
Published: undefined
پنجاب کے کپتان شریئس ایر نے آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سلامی بلے بازوں پریانش آریہ (13 گیندوں میں 36 رن) اور پربھ سمرن سنگھ (23 گیندوں میں 42 رن) نے طوفانی شروعات دی اور 4 اوورس میں ہی اسکور کو 66 رن تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد میدان میں اترے کپتان شریئس ایر نے بھی رنوں کی رفتار کو رکنے نہیں دیا۔ انھوں نے محض 36 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 82 رن بنا ڈالے۔ نیہال وڈھیرا نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جنھوں نے 22 گیندوں پر 27 رنوں کا تعاون کیا۔ ششانک سنگھ (2 رن) اور گلین میکسویل (3 رن) کچھ خاص نہیں کر سکے، لیکن آخر میں مارکس اسٹوئنس محض 11 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 34 رن بنا کر حیدر آباد کے سامنے مشکلیں کھڑی کر دیں۔ انھوں نے بیسویں اوور کی آخری 4 گیندوں پر لگاتار چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 245 تک پہنچا دیا۔
Published: undefined
حیدر آباد کی طرف سے گیندبازی میں محمد شامی کی آج خوب پٹائی ہوئی۔ انھوں نے اپنے 4 اوورس میں 75 رن خرچ کیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کیا۔ ہرشل پٹیل سب سے کامیاب گیندباز رہے جنھوں نے 4 اوورس میں 42 رن دے کر 4 وکٹ لیے۔ 2 وکٹ ایشان ملنگا کے حصے میں آیا جنھوں نے 4 اوورس میں 45 رن دیے۔ کپتان پیٹ کمنز نے 4 اوورس میں 40 رن اور ذیشان انصاری نے 4 اوورس میں 41 رن دیے، یہ دونوں ہی وکٹ سے محروم رہے۔
Published: undefined
جب حیدر آباد کی بلے بازی شروع ہوئی تو 246 رنوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے امید کے مطابق انتہائی تیز شروعات دی۔ سلامی بلے باز ابھشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ دونوں ہی تیزی سے رن بٹور رہے تھے، لیکن ابھشیک نے تو غضب کا طوفانی انداز اختیار کیا ہوا تھا۔ وہ ایک بار کیچ آؤٹ ہوئے، لیکن وہ ’نو بال‘ تھا، اور اس کے بعد تو انھوں نے بے خوف انداز میں بلے بازی کی۔ ٹریوس ہیڈ جب 37 گیندوں پر 66 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، تب تک دونوں کے درمیان 12.2 اوورس میں 171 رنوں کی شراکت داری ہو چکی تھی۔ یہاں سے میچ پنجاب سے بہت دور نظر آنے لگا تھا۔ ابھشیک شرما 55 گیندوں پر 10 چھکوں اور 14 چوکوں کے ساتھ 141 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ باقی بچا ہوا کام ہنرک کلاسن (14 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 21 رن) اور ایشان کشن (6 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 9 رن) نے پورا کر دیا۔ حیدر آباد نے 18.3 اوورس میں 2 وکٹ کے نقصان پر 247 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
Published: undefined
پنجاب نے حیدر آباد کے رنوں کی رفتار کم کرنے کے لیے 8 گیندبازوں کا استعمال کیا، لیکن کوئی کارگر ثابت نہیں ہوا۔ لاکی فرگوسن 2 گیندیں پھینکنے کے بعد ہی زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ عرشدیپ سنگھ (4 اوورس میں 37 رن) اور یجویندر چہل (4 اوورس میں 57 رن) کو 1-1 وکٹ ضرور ملے، لیکن سبھی مہنگے ثابت ہوئے۔ مارکو جانسن نے تو 2 اوورس میں ہی 39 رن خرچ کر دیے۔ یش ٹھاکر نے بھی 2.3 اوورس میں 40 رن دے ڈالے۔ باقی گیندبازوں کا بھی تقریباً یہی حال رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined