گجرات کے کھلاڑی وکٹ گرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے، تصویر @IPL
آئی پی ایل 2025 کے 23ویں میچ میں گجرات ٹائٹنس نے راجستھان رائلز کو 58 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا کر خود کو پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچا دیا ہے۔ گجرات کے اس وقت 5 میچوں میں 4 فتح کے ساتھ 8 پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ راجستھان کو 5 میچوں میں 2 فتح کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل ہیں اور وہ ساتویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
آج ٹاس راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ جب گجرات کے کپتان شبھمن گل محض 2 رن بنا کر پویلین لوٹے تو ایسا لگا کہ سنجو کا فیصلہ ٹھیک تھا، لیکن اس کے بعد 2 بڑی شراکت داریوں نے بڑے اسکور کی بنیاد رکھ دی۔ سلامی بلے باز سائی سدرشن نے 53 گیندوں پر 82 رن، جوس بٹلر نے 25 گیندوں پر 36 رن اور شاہ رخ خان نے 20 گیندوں پر 36 رن بنائے۔ آخر میں راہل تیوتیا نے 12 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 24 رنوں کی اننگ کھیل کر ٹیم کو 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 217 رن تک پہنچا دیا۔ اس اسکور میں راشد خان کا بھی اہم تعاون رہا، کیونکہ انھوں نے محض 4 گیندوں پر تیز طرار 12 رن بنائے۔
Published: undefined
راجستھان کی طرف سے جوفرا آرچر پچھلے میچ کی طرح آج بھی اچھی گیندبازی کرتے نظر آئے۔ انھوں نے 4 اوورس میں 30 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ تشار پانڈے (4 اوورس میں 53 رن) اور مہیش تیکشنا (4 اوورس میں 54 رن) کو 2-2 وکٹ ضرور حاصل ہوئے، لیکن دونوں کی ہی خوب پٹائی ہوئی۔ ایک وکٹ سندیپ شرما کو بھی حاصل ہوا جنھوں نے 4 اوورس میں 41 رن دیے۔
Published: undefined
راجستھان کی جب بلے بازی شروع ہوئی تو لگاتار وقفہ پر وکٹ گرتے رہے، اس لیے کبھی بھی وہ جیت کے قریب پہنچتی دکھائی نہیں دی۔ راجستھانی ٹیم کی خراب بلے بازی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 8 بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ پائے۔ کپتان سنجو سیمسن نے 28 گیندوں پر 41 رن، ریان پراگ نے 14 گیندوں پر 26 رن اور شمرن ہٹمائر نے 32 گیندوں پر 52 رنوں کا تعاون کیا۔ پوری ٹیم 19.2 اوورس میں 159 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پرشدھ کرشنا نے آج اپنی گیندبازی سے کافی متاثر کیا۔ انھوں نے 4 اوورس میں 24 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 2-2 وکٹ راشد خان اور سائی کشور کو ملے، جبکہ 1-1 وکٹ محمد سراج، ارشد خان اور کلونت کھجرولیا کے حصے میں آئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined