کرکٹ

آئی پی ایل 2025: چمپئنز ٹرافی فاتح ہندوستانی ٹیم کے رکن کے ایل راہل نے دہلی کی کپتانی سے متعلق پیشکش کو ٹھکرا دیا!

کے ایل راہل نے کپتانی کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے اپنا تعاون دینا چاہتے ہیں۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ اکشر پٹیل دہلی کیپٹلز کی کپتانی سنبھال سکتے ہیں۔

کے ایل راہل، تصویر آئی اے این ایس
کے ایل راہل، تصویر آئی اے این ایس 

’چمپئنز ٹرافی 2025‘ کا شور اب ختم ہو چکا ہے، لیکن ہندوستان میں کرکٹ کا بخار ختم نہیں ہونے والا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئندہ 22 مارچ سے کرکٹ کا عظیم الشان میلہ ’آئی پی ایل 2025‘ کی شکل میں لگنے والا ہے۔ کھلاڑیوں کی میگا نیلامی کے بعد آئی پی ایل کا یہ سیزن بہت دلچسپ ثابت ہونے والا ہے۔ کئی ٹیموں کو نیا کپتان ملا ہے اور کچھ ٹیموں نے تو ابھی تک اپنے کپتان کے ناموں کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔ ایسی ٹیموں میں دہلی کیپٹلز بھی شامل ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ چمپئنز ٹرافی فاتح ہندوستانی ٹیم کے اہم رکن کے ایل راہل کو دہلی کا کپتان بنایا جا سکتا ہے، لیکن ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انھوں نے کپتانی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

Published: undefined

کچھ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی جا رہی ہے کہ راہل نے آئی پی ایل 2025 میں دہلی کیپٹلز کے لیے کپتانی کرنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کیپٹلز فرنچائزی نے راہل کے سامنے کپتانی کرنے کی تجویز رکھی تھی، جسے ماننے سے انھوں نے انکار کر دیا۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ راہل نے کپتانی کی پیشکش پر کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے اپنا تعاون پیش کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

راہل کے ذریعہ کپتانی کرنے سے انکار کے بعد اب امید کی جا رہی ہے کہ اکشر پٹیل دہلی فرنچائزی کی کپتانی سنبھال سکتے ہیں۔ ایسا اس لیے، کیونکہ راہل اور اکشر کے درمیان ہی کپتانی کی اصل جنگ تھی۔ چونکہ راہل نے خود ہی اپنا نام پیچھے کھینچ لیا ہے تو کپتانی کے لیے اکشر کے علاوہ مزید کوئی دوسرا مضبوط نام ٹیم میں دکھائی نہیں دے رہا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی کیپٹلز نے کے ایل راہل کو آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں 14 کروڑ روپے کی بولی لگا کر خریدا تھا۔ اس سے قبل 21-2020 میں وہ پنجاب کنگز میں اور 2022 سے 2024 تک لکھنؤ سپر جائنٹس میں بطور کپتان کھیل چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں دہلی کیپٹلز کا نیا کپتان تصور کیا جا رہا تھا۔ لیکن جیسا کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ اب صرف بطور کھلاڑی ہی کھیلنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined