کرکٹ

آئی پی ایل 2021: شاندار تقریب کے دوران راجستھان رائلز کی نئی جرسی لانچ

سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں تقریب کا آغاز پچ سے لے کر تمام اسٹینڈس تک حیرت انگیز اور پرکشش روشنی پھیلنے سے ہوئی۔ اس کے بعد براہ راست شو کے لئے خصوصی طور پر سیٹ اپ اسکرین پر روشنی بکھیری گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

جے پور: آئی پی ایل 2021 میں اپنے گھریلو میدان پر کھیلنے اور شائقین کے جوش و جذبے اور حمایت سے محروم رہنے والے راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں میں اس وقت جوش بھرگیا جب ریڈ بُل انڈیا کے تعاون سے ہفتے کے روز یہاں سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ایک شاندار پروگرام کے دوران ٹیم کی اس نئے سیزن کے لئے نئی جرسی لانچ کی گئی۔

Published: undefined

سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ہفتے کی رات، راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ملک اور دنیا کے شائقین کے لئے یادگار رہی۔ شاندار تھری ڈی پروجیکشن اور ایک گرینڈ لائٹ شو نے سب کے دلوں کومسحور کردیا۔ اس دوران ایک آڈیو ویژول نمائش کو اسٹیڈیم سے پوری دنیا کے شائقین اور ممبئی کے بایو ببل میں رہے راجستھان رائلز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان براہ راست نشر کیا گیا۔

Published: undefined

سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں تقریب کا آغاز پچ سے لے کر تمام اسٹینڈس تک حیرت انگیز اور پرکشش روشنی پھیلنے سے ہوئی۔ اس کے بعد براہ راست شو کے لئے خصوصی طور پر سیٹ اپ اسکرین پر روشنی بکھیری گئی ، جس میں ریڈ بل گاڑیوں اور پروگراموں کے ہائی اسپیڈ ایکشن شاٹس کے ساتھ اسٹیڈیم ، شہر اور راجستھان کے پس منظر کی ایک ویڈیو دکھائی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو