کرکٹ

ویلنگٹن ٹیسٹ پر ہندوستان کا دبدبہ بڑھا، دوسرے دن کا کھیل ختم، ہندوستان کا اسکور 159/1، نیوزی لینڈ سے 209 رن پیچھے

دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 5/243 کے اسکور سے اپنی اننگ آگے بڑھائی تھی۔ اس دوران گلین فلپس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری بنائی، جبکہ ہنری نکولس آخر تک کریز پر ڈٹے رہے۔

<div class="paragraphs"><p>یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل، تصویر ’ایکس‘ @BCCI

 

ویلنگٹن ٹیسٹ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ پر دبدبہ قائم کر لیا ہے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رن بنا لیے ہیں۔ اسٹمپ کے وقت کے ایل راہل اور دیودت پڈیکل کریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔ راہل 52 رن بنا چکے ہیں، جبکہ پڈیکل 16 رن بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دوسرے دن نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 368 رن پر ختم ہوئی تھی۔ اس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم کی جانب سے یشسوی جیسوال نے 85 رن کی نصف سنچری والی اننگ کھیلی۔

دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 5/243 کے اسکور سے اپنی اننگ آگے بڑھائی تھی۔ اس دوران گلین فلپس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری بنائی، جبکہ ہنری نکولس آخر تک کریز پر ڈٹے رہے۔ دوسرے دن کیوی ٹیم نے اپنی اننگ میں مزید 125 رن جوڑے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 368 رن پر سمٹ گئی۔ ہنری نکولس 175 رن بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔

دوسرے دن ہندوستانی ٹیم کو پہلی کامیابی آکاش دیپ نے دلائی، جنہوں نے گلین فلپس کو 118 رن کے اسکور پر کلین بولڈ کر دیا۔ کیوی ٹیم نے اپنے آخری 5 وکٹ محض 82 رن کے اندر گنوا دیے۔ آکاش دیپ نے اس کے علاوہ کائل جیمیسن کو بھی آؤٹ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ جسپریت بمراہ نے حاصل کیے۔ انہوں نے 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ آکاش دیپ کو 3، انشول کمبوج کو 2 اور پرسدھ کرشنا کو صرف ایک وکٹ ملا۔

ہندوستان کی طرف سے آج بہترین بلے بازی دیکھنے کو ملی، حالانکہ نیوزی لینڈ نے کچھ اچھے مواقع بھی چھوڑے۔ یشسوی جیسوال سنچری بنانے سے محروم رہ گئے، لیکن انہوں نے کے ایل راہل کے ساتھ مل کر ہندوستانی ٹیم کو شاندار شروعات دلائی۔ دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 130 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ جیسوال کا کیچ وکٹ کیپر نے پکڑا اور وہ 85 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔