کرکٹ

وَنڈے عالمی کپ 2027 کے لیے ہندوستان کی ’20 رکنی ٹیم‘ تیار! سلیکٹرس بغور دیکھیں گے آئی پی ایل پرفارمنس

بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے سلیکٹرس نے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے جو وَنڈے عالمی کپ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ اب آئی پی ایل میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس پر گہری نظر رکھی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ہندوستانی ٹیم (فائل)، تصویر @BCCI

 

رواں ماہ کے آخر میں آئی پی ایل ٹورنامنٹ شروع ہونے والا ہے، لیکن اسے ’وَنڈے عالمی کپ 2027‘ کے لیے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے، کیونکہ وَنڈے عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی سے سلیکٹرس کو متاثر کرنے کا بہترین موقع مل رہا ہے۔ ہندوستانی سلیکٹرس بھی ’ٹی20 عالمی کپ 2026‘ پر قبضہ کے بعد آئندہ سال ہونے والے وَنڈے عالمی کپ کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ ایک بے حد حیران کرنے والی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ سلیکٹرس نے ان 20 کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے، جو عالمی کپ میں کھیل سکتے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی وَنڈے عالمی کپ میں ایک سال سے زائد عرصہ ضروری باقی ہے، لیکن ہندوستانی سلیکٹرس نے کھلاڑیوں کے سلیکشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 20 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر اب سلیکٹرس آئی پی ایل کے دوران ان سبھی کھلاڑیوں پر نظر رکھنے والے ہیں۔ ذرائع کے حوالہ سے آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اجیت اگرکر کی صدارت والی سلیکشن کمیٹی، جس میں ایس ایس داس، آر پی سنگھ، اجئے راترا اور پرگیان اوجھا شامل ہیں، وہ سبھی کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھیں گے۔ یہ سلیکٹرس مبینہ طور پر منتخب 20 کھلاڑیوں کے مقابلوں کے دوران بذات خود اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔ ان سبھی سلیکٹرس کو اسٹیڈیم اور ٹی وی پر میچ دیکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 28 مارچ سے ہو رہا ہے، جبکہ وَنڈے عالمی کپ کا انعقاد اکتوبر-نومبر 2027 میں ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نامیبیا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ وہاں کی پچ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور اب ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس پر بھی سلیکٹرس نظر رکھیں گے۔ سلیکٹرس اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں دیکھے جا سکتے ہیں، جو کھلاڑیوں کے کھیل پر باریک نگاہ رکھیں گے۔ اگرکر ممبئی میں رہتے ہیں، جبکہ شیو سندر داس کولکاتا کے باشندہ ہیں۔ آر پی سنگھ اور اجئے راترا دہلی-این سی آر میں رہتے ہیں۔ اوجھا آئی پی ایل کے کچھ مقابلے بنگلورو میں دیکھیں گے اور کچھ مقابلے حیدر آباد میں دیکھنے کی امید ہے۔

Published: undefined

رپورٹس پر بھروسہ کریں تو بی سی سی آئی چاہتی ہے کہ ہر سلیکٹر ہر ہفتہ کم از کم ایک میچ ضرور دیکھے جس سے میدان سے ہر ہفتہ 5 میچ کا احاطہ ہو جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2028 میں کھیلے جانے والے ٹی20 عالمی کپ اور اس سے پہلے ہونے والے اولمپک کھیلوں کو دیکھتے ہوئے بھی پہلے ہی 20 کھلاڑی سلیکٹ کر لیے گئے ہیں۔ یعنی جلد ہی شروع ہونے والے آئی پی ایل میچوں میں اگر کوئی نیا کھلاڑی ابھر کر سامنے آتا ہے، تو کم از کم وَنڈے عالمی کپ میں اسے موقع ملنے کی امید نہ کے برابر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined