ہندوستانی کرکٹ ٹیم، تصویر @BCCI
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی 3 میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں کپتان شبھمن گل، نائب کپتان شریس ایئر اور تیز گیند باز محمد سراج کی واپسی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کا حصہ رہے رتو راج گائیکواڈ اور تلک ورما کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے پیش نظر آرام دیا گیا ہے، دونوں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
Published: undefined
شریس ایئر کو ٹیم میں شامل کرنے کے ساتھ بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ سیریز میں ان کا کھیلنا مکمل طور سے فٹنس پر منحصر ہے۔ اگر وہ 6 جنوری کو وجے ہزارے ٹرافی کے میچ میں مکمل طورے فٹ نہیں ہوتے ہیں تو سیریز سے باہر ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب گھریلو کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی ہے۔ محمد شامی ان دنوں بنگال کے لیے وجے ہزارے ٹرافی 26-2025 میں کھیل رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کی شروعات 11 جنوری کو وڈودرا میں کھیلے جانے والے پہلے مقابلہ سے ہوگی۔ اس کے بعد سیریز کا دوسرا مقابلہ 14 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ پھر سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ 18 جنوری کو اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم: شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، شریس ایئر (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، رویندر جڈیجہ، محمد سراج، ہرشت رانا، پرسدھ کرشنا، کلدیپ یادیو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، نتیش کمار ریڈی، عرشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined