روہت شرما اور شبھمن گل
تصویر @BCCI
آسٹریلیا دورہ کے لیے آج ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ اس اعلان سے قبل بی سی سی آئی کی ایک طویل میٹنگ ہوئی جس میں روہت شرما کی جگہ شبھمن گل کو ٹیسٹ کے بعد ونڈے میں بھی قیادت کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ حیران کرنے والی بات ہے کہ ٹیم میں روہت شرما کی موجودگی کے باوجود گل کو کپتانی دی گئی ہے۔ بہرحال، اچھی بات یہ ہے کہ وَنڈے ٹیم میں روہت شرما کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مڈل آرڈر کے بلے باز شریئس ایئر بھی اس ٹیم میں شامل ہے اور انھیں ونڈے ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا دورہ کے لیے ہندوستان کی وَنڈے ٹیم کے ساتھ ساتھ ٹی-20 ٹیم کا بھی اعلان ہوا ہے۔ ٹی-20 اسکواڈ میں شریئس ایئر شامل نہیں ہیں، جبکہ ایشیا کپ کے خطابی مقابلہ سے قبل زخمی ہونے والے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ونڈے اور ٹی-20 دونوں ہی اسکواڈ سے باہر رکھے گئے ہیں۔ انھیں ابھی اپنے فٹ نس پر کام کرنا ہوگا۔
Published: undefined
بہرحال، شبھمن گل کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم 19 اکتوبر کو پہلا ونڈے میچ پرتھ میں کھیلے گی۔ اس کے بعد 23 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں دوسرا اور سیریز کا تیسرا و آخری میچ 25 اکتوبر کو سڈنی میں کھیلے گی۔ آسٹریلیا دورہ پر ہندوستانی ٹیم 3 ونڈے کے علاوہ 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کو خطاب جتانے والے کپتان سوریہ کمار یادو کو ایک بار پھر ٹی-20 کی قیادت سونپی گئی ہے۔ شبھمن گل حسب سابق ان کے نائب بنائے گئے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان کی ونڈے ٹیم: شبھمن گل (کپتان)، شریئس ایئر (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال، اکشر پٹیل، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشت رانا، محمد سراج، عرشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا۔
ہندوستان کی ٹی-20 ٹیم: سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھشیک شرما، تلک ورما، نتیش کمار ریڈی، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ، عرشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشت رانا، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز