کرکٹ

ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ فائنل کے بعد محسن نقوی سے میڈل لینے سے انکار کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو ایک بار پھر ہندوستانی  ٹیم نے نظر انداز کر دیا ۔ دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل کے بعد ڈرامہ برپا ہوگیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی ایک بار پھر توہین کا شکار ہوئے۔ انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا فائنل میچ 21 دسمبر بروز اتوار دبئی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ہندوستان کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ میچ کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے نقوی سے میڈل لینے سے انکار کر دیا۔ محسن نقوی نے ذاتی طور پر انڈر 19 ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستانی ٹیم کو پیش کی اور پھر چیمپئن ٹیم کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Published: undefined

شائع خبروں کے مطابق محسن نقوی فائنل میچ کے دوران پریزنٹیشن تقریب کا حصہ بننے کے لیے دبئی پہنچے تھے۔ نقوی نے پہلے چیمپئن ٹیم کو میڈل پیش کیے اور پھر پاکستانی کپتان فرحان یوسف کو ٹرافی دی۔ اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے پوڈیم پر نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے محسن نقوی کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ تمغے ہندوستانی ٹیم کو ایک دوسرے عہدیدار نے پیش کئے۔

Published: undefined

محسن نقوی کو ہندوستانی کھلاڑیوں کی جانب سے نظر اندکرنے کا سلسلہ  2025 مینز سینئر ایشیا کپ کے بعد سے جاری ہے۔ اس پورے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔سینئر ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے کے بعد محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ نقوی کے پاس اب بھی وہ ٹرافی ہے۔

Published: undefined

36 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتا ہے۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں دو مرتبہ رنر اپ رہا لیکن 2025 میں اس نے پہلی بار ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا لیکن جواب میں ٹیم انڈیا صرف 156 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined