کرکٹ

ہندوستانی تیز گیندباز محمد سمیع ’آئی پی ایل 2024‘ سے باہر، برطانیہ میں کرائیں گے ٹخنے کا آپریشن!

محمد سمیع آئی پی ایل میں ’گجرات ٹائٹنس‘ کا حصہ ہیں اور گزشتہ دو آئی پی ایل سیزن میں انھوں نے مجموعی طور پر 48 وکٹ لیے ہیں، ان کی کمی گجرات ٹائٹنس کو ضرور محسوس ہوگی۔

محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس
محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس 

آئی پی ایل 2024 شروع ہونے میں زیادہ دن باقی نہیں رہ گئے ہیں، لیکن اس سے قبل محمد سمیع کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر سامنے آ رہے ہیں۔ محمد سمیع آئی پی ایل 2024 سے باہر ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی ٹی-20 عالمی کپ کھیلنا بھی ممکن نظر نہیں آ رہا ہے۔ محمد سمیع کی غیر موجودگی ’گجرات ٹائٹنس‘ کے لیے شدید جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی غیر موجودگی کا اثر ٹیم کی کارکردگی پر پڑے گا۔

Published: undefined

دراصل محمد سمیع کے بائیں ٹخنے میں لگی چوٹ ٹھیک نہیں ہو رہی ہے اور اس کے لیے انھیں آپریشن کرانی پڑے گی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بی سی سی آئی ذرائع سے بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ حالانکہ محمد سمیع کے تعلق سے گجرات ٹائٹنس نے فی الحال کوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 33 سالہ محمد سمیع انگلینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ انھوں نے آخری بار ہندوستان کے لیے وَنڈے عالمی کپ 2023 کا فائنل میچ کھیلا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے اس فائنل مقابلہ میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی وہ علاج کرا رہے ہیں، لیکن ابھی تک صحت مند نہیں ہو سکے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان بی سی سی آئی ذرائع نے جانکاری دی ہے کہ محمد سمیع جنوری ماہ میں لندن گئے تھے جہاں انھوں نے ٹخنے کی چوٹ کے لیے اسپیشل انجکشن لگوایا تھا۔ اس کے باوجود ان کا درد کم نہیں ہوا اور اب ان کے پاس آپریشن کروانے کے علاوہ دوسرا کوئی متبادل نہیں ہے۔ برطانیہ میں ان کی سرجری ہو سکتی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز تک واپسی کر سکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined