کرکٹ

ہندوستانی تیز گیندباز محمد سمیع کا ہوا آپریشن، ٹھیک ہونے میں لگے گا وقت!

محمد سمیع نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ابھی ابھی اکیلیز ٹنڈن پر ایڑی کا کامیاب آپریشن ہوا ہے، ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن میں واپس اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے بے حد پُرجوش ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>آپریشن کے بعد محمد سمیع، تصویر @MdShami11</p></div>

آپریشن کے بعد محمد سمیع، تصویر @MdShami11

 

ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سمیع کے آئی پی ایل میں نہیں کھیلنے کی خبر سے ان کے چاہنے والے بہت مایوس ہوئے تھے، لیکن اب ان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ محمد سمیع نے ایڑی کا آپریشن کرا لیا ہے جو کہ کامیاب رہا۔ انھوں نے خود اس سلسلے میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ جانکاری دی ہے اور کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی گئی جانکاری میں محمد سمیع نے بتایا ہے کہ انھیں پوری طرح صحت مند ہونے میں کچھ وقت ضرور لگے گا، لیکن انھیں کرکٹ کے میدان پر واپسی کا پورا بھروسہ ہے۔ واپسی کے لیے غضب کا جذبہ دکھاتے ہوئے محمد سمیع نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ابھی ابھی اکیلیز ٹنڈن پر ایڑی کا کامیاب آپریشن ہوا ہے! ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن میں واپس اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے بے حد پُرجوش ہوں۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ محمد سمیع کو عالمی کپ 2023 کے فائنل مقابلے میں چوٹ لگی تھی اور اس کے بعد سے اب تک انھوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ زخمی ٹخنے کے باوجود وہ فائنل مقابلہ کھیلے تھے اور ٹورنامنٹ میں انھوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 وکٹ اپنے نام کیے تھے۔ وہ اس عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز رہے تھے، حالانکہ اس کے بعد سے وہ پوری طرح کرکٹ سے دور ہی رہے۔ انھوں نے ٹخنے کا علاج کرایا، لیکن صحت یاب نہیں ہو سکے اس لیے آپریشن کرانا لازمی ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر