
ایک روزہ سیریز کے چوتھے مقابلہ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 5 وکٹ سے ہراتے ہوئے پہلی جیت درج کی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 289 رنز بنائے لیکن تقریباً 2 گھنٹے تک بارش کی وجہ سے میچ رکنے کے بعد میزبان ٹیم کو 28 اوورز میں 202 رن کا ترمیم شدہ ہدف حاصل ہوا جسے اس نے 5 وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کلاسین نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 43 اور ڈیوڈ ملر نے 39 رنز کا اسکور کیا۔ کل 6 ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں ہندوستان 3 میچوں میں جیت چکا ہے اور اب اس کی سبقت 3-1 کی ہو گئی ہے۔
دھونی 42 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بھونیشور 5 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کو اب جیت کے لئے 290 رن بنانے ہوں گے۔
دھونی 30 رنز کے اسکور پر ہیں جبکہ بھونیشور نے ابھی تک 5 رنز کا اسکور کیا ہے۔
دھونی 27 رن جبکہ بھونیشور 2 بنا کر کھیل رہے ہیں
دھونی 23 جبکہ ہاردک پانڈیا 8 رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔
شیکھر(107) اجنکے رہانے (5) رن بنا کر کھیل رہے ہیں
شیکھر(91) وراٹ (75) رن بنا کرکریس موریس کی گیند پرآؤٹ ہوئے
شیکھر(88) وراٹ (70) پر کھیل رہے ہیں
شیکھر(86) وراٹ (68) پر کھیل رہے ہیں
شیکھر(76) وراٹ (58) پر کھیل رہے ہیں
شیکھر(65) وراٹ (52) پر کھیل رہے ہیں
شیکھر(44) وراٹ (25) پر کھیل رہے ہیں
شیکھر(28) وراٹ (12) پر کھیل رہے ہیں
شیکھر(26) وراٹ (11) پر کھیل رہے ہیں
شیکھر(20) وراٹ (1) پر کھیل رہے ہیں
وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندستانی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہندستانی ٹیم چھ میچوں کی سیریز میں 3۔0 کی برتری بنانے کے بعد چوتھے میچ میں سریز پر قبضہ کر نے کے مقصد سے اتر رہی ہے۔ٹیم انڈیا میں کپتان نے صرف ایک تبدیلی کی ہے اور زخمی کیدار جادھو کی جگہ شريس ایر کو موقع دیا گیا ہے۔
وہیں ایڈین ماركرم کی کپتانی والی میزبان افریقی ٹیم میں اے بی ڈی ولیرس تین میچوں سے باہر رہنے کے بعد واپسی کر رہے ہیں جن کی جگہ کھایا جوڈو کو باہر کیا گیا ہے۔وہیں عمران طاہر کی جگہ مورکل کی واپسی ہوئی ہے۔
وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم چوتھے مقابلے میں مضبوط برتری قائم کرنے کے ساتھ جنوبی افریقہ کی زمین پر اپنی پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سریز جیتنے کی تاریخ رقم کرنے اتر چکی ہے۔
ہندستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1۔2 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ چھ میچوں کی ون ڈے سیریز میں جیت سے صرف ایک قدم دور ہے۔ ٹیم انڈیا نے سیریز میں 3۔0 سے برتری بنا ئی ہے اور جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کی جیت کے ساتھ وہ 4۔0 کی ناقابل تسخیر برتری قائم کر جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہلی بار ون ڈے سریز جیتنے کی کامیابی بھی درج کر لے گی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے بڑے کھلاڑیوں کی انجری کا شکار رہی ہے لیکن تین میچوں سے باہر رہے اس کےبلے باز اے بی ڈيويليرس اس میچ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں اور میزبان ٹیم کرو یا مرو کے میچ میں یقینا سخت مقابلے کے ساتھ سریزجیتنے کی کوشش کرے گی۔ اگرچہ ہندستانی ٹیم کا مسلسل میچ جیتنے سے کافی حوصلہ افزا بڑھا ہے اور اس کےبولر خاص طور کلدیپ یادو اور يجویندر چہل جیسے دونوں پراسرار اسپنروں نے اس کی طاقت کو دوگنا بڑھا دیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Feb 2018, 4:51 PM IST