کرکٹ

ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: کولکاتہ ٹیسٹ کے دوسرے روز گرے 15 وکٹ، ہندوستان جیت کے بے حد قریب

دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے 7 وکٹ کے نقصان پر 93 رن بنا لیے ہیں۔ دوسری اننگ میں افریقہ کے پاس ابھی صرف 63 رنوں کی سبقت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وکٹ لینے کے بعد خوشی مناتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@BCCI</p></div>

وکٹ لینے کے بعد خوشی مناتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @BCCI

 

کولکاتہ ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے 7 وکٹ کے نقصان پر 93 رن بنا لیے ہیں۔ دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ کے پاس ابھی صرف 63 رنوں کی سبقت ہے۔ کپتان ٹیمبا بووما ایک طرف سے 29 رن بنا کر میدان پر ٹکے ہوئے ہیں، دوسری جانب سے کسی بھی بلے باز نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ دوسرے روز کے کھیل میں مشترکہ طور پر 15 وکٹ گرے۔ قوی امکان ہے کہ میچ کا نتیجہ تیسرے روز ہی آ جائے۔ دوسری اننگ میں رویندر جڈیجہ نے 4 وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دوسرے روز ہندوستانی ٹیم نے 37/1 سے آگے کھیلنا شروع کیا تو کے ایل راہل (39 رن) اور واشنگٹن سندر (29 رن) بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کی طرح ہندوستانی ٹیم کی جانب سے بھی کوئی بلے باز پہلی اننگ میں نصف سنچری اسکور نہیں کر سکے۔ ہندوستانی کپتان شبھمن گل 4 رن بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہو گئے اور دوبارہ بلے بازی کرنے کے لیے بھی نہیں آئے۔ ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (27 رن)، رویندر جڈیجہ (27 رن)، دھرو جوریل (14 رن) اور اکشر پٹیل (16 رن) بھی جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے۔ پوری ٹیم 62.2 اوورس میں 189 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہارمر 4، مارکو یانسن 3، کیشو مہاراج اور کاربن بوش کو 1-1 وکٹ حاصل ہوا۔

Published: undefined

پہلی پاری میں جنوبی افریقہ کے 159 رن کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 189 رن بنا کر 30 رنوں کی معمولی برتری حاصل کر لی۔ پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی جنوبی افریقی بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے کھڑے نہیں ہو پائے۔ صرف 93 رن کے اسکور پر جنوبی افریقہ نے اپنے 7 وکٹ گنوا دیے ہیں۔ اگر ٹیم کی بلے بازی کی بات کی جائے تو سلامی بلے باز ریان رکیلٹن 11رن، ایڈن مارکرم 4 رن اور تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے ویان ملڈر 11 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان ٹیمبا بووما 29 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ان کے علاوہ ٹونی ڈی زورزی 2 رن، ٹرسٹن اسٹبس 5 رن، کائلے ویرنی 9 رن اور مارکو یانسن 13 رن نے کپتان کا زیادہ دیر ساتھ نہیں نبھایا۔ اگر گیند بازی کی بات کی جائے تو رویند جڈیجہ 4 وکٹ، کلدیپ یادو 2 وکٹ اور اکشر پٹیل 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Published: undefined