کرکٹ

افغانستان کے خلاف پہلی بار ونڈے سیریز کھیلے گا ہندوستان، بی سی سی آئی نے جاری کیا شیڈول

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دورے کا آغاز ٹیسٹ میچ سے ہوگا، جو 6 جون سے 10 جون کے درمیان نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@BCCI</p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @BCCI

 

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے درمیان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ آئی پی ایل 2026 کے بعد ہندوستانی ٹیم اپنے گھر پر ایک ٹیسٹ اور 3 میچوں کی ونڈے سیریز کھیلنے والی ہے۔ یہ مقابلے جون میں کھیلے جائیں گے اور بی سی سی آئی نے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اس دورے کے لیے افغانستان کی ٹیم ہندوستان آ رہی ہے، جس کے خلاف ٹیم انڈیا نے اب تک ایک بھی ونڈے سیریز نہیں کھیلی ہے۔ ایسے میں یہ سیریز شائقین کے لیے کافی دلچسپ ہونے والی ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دورے کا آغاز ٹیسٹ میچ سے ہوگا، جو 6 جون سے 10 جون کے درمیان نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغانستان اور ہندوستان کے درمیان یہ دوسرا ٹیسٹ ہوگا، اس سے قبل 2018 میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جو افغانستان کی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی تھا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کو ایک اننگ اور 262 رنوں سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

ٹیسٹ میچ کے بعد پھر ونڈے سیریز کا آغاز 14 جون سے ہوگا۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان یہ پہلی ونڈے سیریز ہوگی، اس سے قبل صرف آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ میں ہی دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا اس فارمیٹ میں ہوا تھا۔ یہ مقابلے دھرم شالہ، لکھنؤ اور چنئی میں کھیلے جائیں گے۔ افغانستان کرکٹ کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہوگا، کیونکہ اسے ورلڈ کی ٹاپ ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس سیریز سے ہندوستانی ٹیم بھی 2027 ونڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

Published: undefined

ہندوستان-افغانستان سیریز کا شیڈول

  • واحد ٹیسٹ: 6 جون سے 10 جون – چنڈی گڑھ

  • پہلا ونڈے: 14 جون – دھرم شالہ

  • دوسرا ونڈے: 17 جون – لکھنؤ

  • تیسرا ونڈے: 20 جون – چنئی

واضح رہے کہ یہ سیریز ہندوستانی شائقین کے لیے کافی خاص رہنے والی ہے۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے فی الحال ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب آئی پی ایل 2026 کے بعد ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined