کرکٹ

ہندستان کو زخمی جنوبی افریقہ سے رہنا ہوگا ہوشیار

خطاب کے مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہندستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ میں آج اپنی مہم شروع کرتے وقت زخمی جنوبی افریقہ کے جوابی حملے سے ہوشیار رہنا ہہوگا ۔

ہندستان کو زخمی جنوبی افریقہ سے رہنا ہوگا ہوشیار
ہندستان کو زخمی جنوبی افریقہ سے رہنا ہوگا ہوشیار  

ہندستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ میں اپنی آج مہم شروع کرتے وقت زخمی جنوبی افریقہ کے جوابی حملے سے ہوشیار رہنا ہہوگا ۔ہندستان کا ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ ہوگا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنا تیسرا میچ کھیلنے اترے گی۔ ورلڈ کپ شروع ہوئے ایک ہفتہ ہو چکا ہے اور ہندستان واحد ایسی ٹیم ہے جس نے اپنی مہم شروع کرنی ہے۔ دیگر نو ٹیمیں کم از کم ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ جنوبی افریقہ کا یہ تیسرا میچ ہوگا جبکہ انگلینڈ اور پاکستان نے دو دو میچ کھیل لیے ہیں۔

Published: undefined

دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم ہندستان نے ورلڈ کپ سے پہلے اپنا آخری پریکٹس میچ 28 مئی کو کھیلا تھا اور اسے ایک ہفتے کے انتظار کے بعد اپنی مہم شروع کرنے کا بے تابی سے انتظار ہے لیکن اسے جنوبی افریقہ سے ہوشیار رہنا ہو گا جو مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد زخمی شیر جیسی ہو چکی ہے۔ جنوبی افریقہ کو اگر ورلڈ کپ میں بنے رہنا ہے تو اسے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔

Published: undefined

دوسری طرف ہندستان کی حالت بھی ایک ایسے شیر کی ہے جو اپنے شکار پر جھپٹنے کا انتظار کر رہا ہے اور اس مقابلے میں وہ حوصلے میں ٹوٹ چکی جنوبی افریقہ کا شکار کرنا چاہے گا۔ ہندستان کو دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور میزبان انگلینڈ کی پاکستان کے ہاتھوں گزشتہ میچ میں شکست کو دیکھتے ہوئے محتاط رہنا ہوگا۔ اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے کراری شکست برداشت کرنے والی پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کو پیر کو 14 رن کی جیت سے چونکا دیا تھا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جس طرح انگلینڈ کے خلاف 348 رن کا اسکور بنا کر واپسی کی، اسی طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی واپسی کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔ہندوستان کو ورلڈ کپ میں اپنی مہم شروع کرنے کے انتظار کرنے کی جھجک سے بھی باہر نکلنا ہو گا۔

Published: undefined

اس دوران ہندستانی ٹیم مینجمنٹ یہ طے کر چکا ہو گا کہ اس میچ میں اترنے والی اس آخری الیون کیا ہوگی۔ آخری فیصلہ پچ دیکھنے کے بعد ہوگا لیکن ہندستانی الیون میں آل راؤنڈر اور اسپن اٹیک کا انتخاب مینجمنٹ ٹیم کے لئے مشکل ہو جائے گا۔ ٹاپ آرڈر میں شکھر دھون، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے بعد لوکیش راہل اتریں گے۔ راہل نے بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں شاندار سنچری بنا کر چوتھے نمبر کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ پانچویں نمبر پر مہندر سنگھ دھونی اتریں گے جنہوں نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں سنچری بنائی تھی۔ چھٹے نمبر پر آل راؤنڈر ہردک پانڈیا رہیں گے۔ ہندستان کا مسئلہ چھٹے نمبر کے بعد شروع ہوتا ہے۔ کیا وہ اس کے بعد پارٹ ٹائم آف اسپن کرنے والے آل راؤنڈر کیدار جادھو کو اتارے یا پھر لیفٹ آرم اسپن کرنے والے رویندر جڈیجہ کے تجربے کو ترجیح دے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہندستان کی شکست میں ساکھ بچانے والی نصف سنچری بنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستانی ٹیم مینجمنٹ کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ وہ اپنی اسپن جوڑی لیگ اسپنر يجویندر چہل اور چائنامین بولر کلدیپ یادو دونوں کو اتارے یا پھر ان میں سے ایک کو اتار کر جڈیجہ کی لیفٹ آرم اسپن پر انحصار کرے۔

Published: undefined

کلدیپ کی آئی پی ایل میں کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی اور نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں وہ کوئی وکٹ نہیں لے پائے تھے۔ کلدیپ کو بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں اپنے پہلے اسپیل میں کوئی وکٹ نہیں ملا تھا لیکن دوسرے اسپیل میں اپنی لے حاصل کرتے ہی انہوں نے تین وکٹ لئے تھے۔کلدیپ اور چہل کا ایک ساتھ تال میل بہت خطرناک رہتا ہے۔ اگر ان دونوں اور جڈیجہ کو اتارا جاتا ہے تو ہندستان کو اپنے تیز حملے میں کٹ کرنا ہوگا۔ جسپريت بمراه اتریں گے اور دوسرے فاسٹ بولر کے لئے بھونیشور کمار اور محمد سمیع کے درمیان مقابلہ رہے گا۔ تیسرے فاسٹ بولر کا کردار پانڈیا ادا کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

ہندستان کو اپنے دونوں تجربہ کار اوپنروں شکھر اور روہت سے اچھا آغاز درکار رہے گا کیونکہ دونوں نے پریکٹس میچوں میں مایوس کیا تھا۔ انگلینڈ کی پچوں پر اچھا آغاز بہت ضروری ہے جس سے آگے آنے والے بلے بازوں پر دباؤ کام رہے۔ دنیا کے نمبر ایک بلے باز وراٹ کوہلی کے لئے یہ امتحان کی سب سے بڑی گھڑی ہے۔ وہ دنیا کے بہترین بلے باز ہیں لیکن اگر انہیں عظیم بننا ہے تو انہیں ورلڈ کپ جیتنا ضروری ہو گا ۔وراٹ ٹورنامنٹ میں فاتحانہ شروعات کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنے سفر کو آگے بڑھا سکے۔

Published: undefined

دوسری طرف مسلسل دو الٹ پھیرسے مایوس جنوبی افریقہ جیت کی تال پر لوٹنا چاہے گی اور اس کے لئے اسے ہندستان کے خلاف زبردست مظاہرہ کرنا پڑے گا، اگرچہ یہ ٹیم اپنے کھلاڑیوں کی چوٹوں سے زیادہ پریشان ہے۔ بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم پر پھر سوال اٹھنے لگے ہیں اور اس ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے نئی حکمت عملی بنانی ہوگی۔ جنوبی افریقہ کے لئے گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش سے ملی 21 رن کی شکست گہرا زخم دینے والی رہی تھی اور اسے اس سے ابرنا ہے۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کو ایک نئی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی اور زیادہ متحد ہوکر کھیلنا ہوگا تبھی اس کی امیدیں بنی رہ سکتی ہیں۔ لیکن ٹیم کے لیے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔ ٹیم کے فاسٹ بولر لنگی اینگدي ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے اب کم از کم 10 دنوں تک مقابلے سے باہر رہیں گے اور ہندستان کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ کے ایک اور بولر تجربہ کار ڈیل اسٹین اپنے کندھے کی چوٹ سے نکل رہے ہیں جبکہ اوپنر ہاشم آملہ ہیلمیٹ میں گیند لگنے کے بعد گزشتہ میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔ اگرچہ ٹیم کو امید ہے کہ آملہ ہندستان کے خلاف میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔ڈو پلیسس نے کہا ہے کہ ان کا پلان اے اب چوپٹ ہو چکا ہے اور انہیں نئے پلان پر کام کرنا ہوگا۔ کپتان نے کہاکہ ہمیں ٹیم کے حوصلے کو اٹھانا ہوگا۔ ہمیں یہ خیال رکھنا ہوگا کہ اس کے تیسرے میچ میں ہمارا مقابلہ دنیا کی نمبر دو ٹیم ہندستان سے ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس وقت ہم اچھا نہیں کھیل رہے ہیں لیکن ہمیں چیزوں کو جلد تبدیل کرنا هوگامیں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم اگلے میچ میں واپس آ جائیں گے۔

Published: undefined

ہندستان کے خلاف میچ کے لیے جنوبی افریقہ کو اپنے بچے ہوئے اختیارات تلاش کرنے ہوں گے۔ ڈوائن پرٹوريس کو تیز بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر اتارا جا سکتا ہے جبکہ تبریز شمسی کو عمران طاہر کے ساتھ ا سپن جوڑی دار بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن جنوبی افریقہ کے لئے اس وقت سب سے بڑا سردرد ایک فٹ الیون کو اتارنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined