کرکٹ

ہندوستان نے سنسنی خیز مقابلے میں زمبابوے کو 13 رنز سے شکست دی

شبھمن گل (103) کی سنچری کی بدولت ہندوستان نے پیر کو تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 13 رن سے شکست دے دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہرارے: شبھمن گل (103) کی سنچری کی بدولت ہندوستان نے پیر کو تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 13 رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 289 رن بنائے تھے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 276 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ سکندر رضا نے 115 رن کی سنچری اننگز کھیلتے ہوئے زمبابوے کو فتح کے نزدیک پہنچایا، لیکن وہ جیت نہ دلا سکے اور ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف 12 سال بعد پہلی جیت درج کرنے سے محروم رہی۔

Published: undefined

ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے زمبابوے کو 290 رن کا ہدف دیا تھا۔ کپتان کے ایل راہل اور شیکھر دھون نے ٹیم کو مضبوط شروعات دلاتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 63 رن جوڑے۔ جہاں راہل نے 46 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن بنائے، وہیں دھون نے 68 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔

Published: undefined

پہلی اننگز میں ہندوستانی ٹیم کے اسٹار شبھمن گل تھے جنہوں نے 97 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 130 رن کی سنچری اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ ایشان کشن نے 61 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے۔ کشن نے بدقسمت انداز میں رن آؤٹ ہونے سے قبل گل کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 140 رن شراکت کی۔

ہندوستان نے 42 اوور میں 224 رن بنائے تھے لیکن کشن کی وکٹ گرنے کے بعد زمبابوے نے میچ میں واپسی کی اور باقاعدہ وکٹیں لے کر ہندتان کو 289 رن تک محدود کردیا۔ دیپک ہڈا (01)، اکشر پٹیل (01) اور شاردول ٹھاکر (09) 10 رن کا نمبر چھوئے بغیر پویلین چلے گئے۔

Published: undefined

ہندوستان نے 50 ویں اوور میں گل کا وکٹ گنواتے ہوئے سات رن جوڑے اور اننگز کا خاتمہ 289 پر کیا۔ زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایوانز نے 10 اوور میں 54 رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ وکٹر نیوچی اور لیوک جونگوے نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

جب زمبابوے کی ٹیم 290 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اتری تو تیسرے اوور میں اوپنر انوسینٹ کائیا (06) آؤٹ ہوگئے جب کہ ان کے ساتھی کھلاڑی تکودزواناشے کائتانو کو پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث پویلین جانا پڑا۔ سین ولیمز (45) نے ٹونی منیونگا (15) کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن دونوں 16ویں اور 17ویں اوور میں پویلین واپس چلے گئے۔

Published: undefined

اس کے بعد رضا نے زمبابوے کی اننگز کو ایک اینڈ سے آگے بڑھایا جبکہ دوسرے اینڈ سے بلے باز آؤٹ ہوتے رہے۔ ساتویں وکٹ کے طورپر لیوک جونگ وے کے 169 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد بریڈ ایوانس کریز پر آئے جنہوں نے رضا کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 104 رن کی شراکت داری کی۔ ایوانس نے 36 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے قیمتی 28 رن بنائے اور ان کے آؤٹ ہونے تک زمبابوے کو 12 گیندوں پر صرف 17 رن کی ضرورت تھی۔

زمبابوے کی امیدیں رضا پر جمی ہوئی تھیں لیکن شاردول ٹھاکر نے انہیں 49ویں اوور میں شبھمن گل کے شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ کر دیا اور ہندوستانی کیمپ نے راحت کی سانس لی۔ آویش خان نے 50ویں اوور میں وکٹر نیوچی کو آؤٹ کر کے میچ ختم کیا۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے زمبابوے کو تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل