کرکٹ

بارش سے متاثرہ پہلے ونڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کو ہندوستان نے 5 وکٹوں سے دی شکست، وراٹ کوہلی نے کھیلی 74 رنز کی اننگ

ہندوستان کی جیت میں پلیئر آف دی میچ انشل کمبوج، گرنور برار اور عرشدیپ سنگھ کی شاندار گیند بازی کے بعد وراٹ کوہلی کی نصف سنچری کا اہم کردار رہا۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیم، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;@BCCI</p></div>

ہندوستانی ٹیم، تصویر سوشل میڈیا @BCCI

 

ایڈن پارک میں کھیلے گئے 5 ونڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان کی جیت میں پلیئر آف دی میچ انشل کمبوج، گرنور برار اور عرشدیپ سنگھ کی شاندار گیند بازی کے بعد وراٹ کوہلی کی نصف سنچری کا اہم کردار رہا۔ 186 رنز کا معمولی ہدف حاصل کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو پہلا جھٹکا روہت شرما کے طور پر 1 رن کے اسکور پر لگی۔ روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کپتان شبھمن گل اور وراٹ کوہلی نے اننگ کو سنبھالا۔

واضح رہے کہ آج کا میچ بارش کی وجہ سے 2 بار روکنا پڑا۔ بارش کے بعد جب دوسری بار کھیل شروع ہوا تو ڈی ایل ایس قانون کے مطابق ہندوستان کو جیت کے لیے 32 اور میں 143 رنز کا ہدف ملا۔ شبھمن گل اور وراٹ کوہلی نے دوسرے وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت داری کی۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان اس میچ میں آسانی سے 9 وکٹ سے جیت حاصل کر لے گا، لیکن گل کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

شبھمن گل دوسرے وکٹ کے طور پر 56 گیندوں میں 37 رنز بنا کر 114 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 124 کے اسکور پر وراٹ کوہلی تیسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی نے 51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ 124 کے اسکور پر ہی اکشر پٹیل بغیر کھاتہ کھولے چوتھے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ شریئس ایئر بھی 13 گیندوں پر 15 رنز بنا کر 136 کے اسکور پر پانچویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہل (3 رنز ناٹ آؤٹ) اور نمن دھیر (5 رنز ناٹ آؤٹ) نے ہندوستانی ٹیم کو جیت دلائی۔ ہندوستان نے 22.4 اوور میں 143 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیکب ڈفی 3، کائل جیمیسن اور ناتھن اسمتھ 1-1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس گنوا کر پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم 40.2 اوور میں 185 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم سفرٹ نے 38، ڈیرل مشیل نے 28 اور گلین فلپس نے 30 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ بلیئر ٹکنر نے 34 اور جیکب ڈفی نے ناٹ آؤٹ 15 رنز بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے انشل کمبوج نے انتہائی کفایتی گیندبازی کی۔ کمبوج نے 10 اوور میں 2 میڈن رکھتے ہوئے 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ عرشدیپ سنگھ تھوڑے مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 10 اوور میں 70 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کیے۔ گرنور برار نے 9.2 اوور کی گیند بازی میں 44 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔