کرکٹ

ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان کی شاندار گیندبازی، جنوبی افریقہ 116 رنوں پر ڈھیر

جنوبی افریقہ نے ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 117 رن کا ہدف دیا ہے۔ ہندوستانی گیندباز ارشدیپ سنگھ نے 5 جبکہ اویش خان نے 4 وکٹ حاصل کئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

جوہانسبرگ: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر رہی اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ہو رہی ہے جس کا پہلا میچ آج نیو وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 117 رن کا ہدف دیا ہے۔

Published: undefined

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کا آغاز انتہائی خراب رہا اور پاور پلے میں ہی اس کی چار وکٹیں گر گئیں۔ یہ چار وکٹیں ارشدیپ سنگھ نے حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے اپنے پہلے ہی اوور میں ریزا ہینڈرکس اور رسی وین ڈیر ڈوسن کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ بعد میں ارشدیپ نے دوسرے اوپنرز ٹونی ڈی زارزی اور ہینرک کلاسن کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

ارشدیپ سنگھ کے بعد اویش خان کا جادو نظر آیا اور انہوں نے کپتان ایڈن مارکرم اور ویان مولڈر کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کر کے افریقی ٹیم کی حالت خراب کر دی۔ اس کے بعد اویش نے خطرناک بلے باز ڈیوڈ ملر اور کیشو مہاراج کو بھی پویلین بھیج دیا۔ 73 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ جنوبی افریقہ 100 رنز بھی نہیں بنا پائے گا لیکن اینڈائل پھہلوکوائیو نے کچھ بڑے شاٹس مار کر جنوبی افریقہ کو 116 رنز تک پہنچایا۔

Published: undefined

قبل ازیں، جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مارکرم نے کہا ہے کہ یہ وکٹ پہلے بھی استعمال ہو چکی ہے یہاں اسپنرز کے لیے بہت مدد ہے اور ہم دوسری اننگ میں اس سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ہندوستانی کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو بلے بازی ہی کرتے۔ پچھلے چند میچز دیکھنے کے بعد ہم سمجھ گئے ہیں کہ یہ پچ اسپنرز کے لیے بہت مددگار ہے۔ آج سائی سدرشن ہماری ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں۔ کلدیپ اور اکشر ہماری ٹیم میں بطور اسپنر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined