کرکٹ

اگر کوئی کھلاڑی کورونا پازیٹو ہوا تو اسے ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا: بی سی سی آئی

ٹیم کے فیزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں کوارنٹائن ہونے سے پہلے سبھی کھلاڑی احتیاط برتیں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے تو اس کو ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔ ٹیم کے فیزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں کوارنٹائن ہونے سے پہلے سبھی کھلاڑی احتیاط برتیں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔ ٹیم انڈیا 19 مئی سے ممبئی کے بایو ببل میں داخل ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو دس روز کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔

Published: undefined

بایو ببل میں داخلے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی، معاون عملہ اور ان کے کنبے کے افراد کی پہلے روز ہی کورونا جانچ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی کھلاڑیوں کے لئے ایک اسپیشل بایو ببل تیار کرنا چاہتا ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ ٹور پر جا رہے 20 کھلاڑی ملک کی مختلف ریاستوں سے ہیں اور کورونا کے معاملے پر سبھی ریاستوں کے حالات مختلف ہیں۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے افسر کے مطابق بورڈ کھلاڑیوں کو ہدایت دے چکا ہے۔ کھلاڑیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممبئی میں کورونا سے متاثر ہونے کسی بھی کھلاڑی کے لئے الگ سے چارٹرڈ فلائٹ کا بندوبست نہیں کیا جائے گا۔ افسر کے مطابق، کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے کنبے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ممبئی سے انگلینڈ روانہ ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کو دو نیگٹیو ٹسٹ لانے ہوں گے۔ اس سے یہ پتہ کرنے کی کوشش کریں گے کہ بایو ببل میں بغیر وائرس کے کھلاڑی آئے ہیں۔ بورڈ نے کھلاڑیوں سے پرائیوٹ کار اور ہوائی جہاز سے سفر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined