کرکٹ

عالمی کپ: ہندوستان نے پاکستان کو 89 رن سے ہرایا

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کچھ دیر کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عظیم مقابلہ شروع ہونے جا رہا ہے اور سبھی کی نظریں موسم پر مرکوز ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عالمی کپ: ہندوستان نے پاکستان کو 89 رن سے ہرایا

مانچسٹر: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہرفن مولا کھیل کی بدولت اتوار کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے گئے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اپنے چوتھے مقابلہ میں پاکستان کو 89 رنوں سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ ڈکورتھ لوئس کے اصول کی بنیاد پر ہوا۔

قبل ازیں ٹاس ہارنے کے بعد ہندوستان نے روہت شرما (140) کی شاندار سنچری کی مدد سے پانچ وکٹ پر 336 رن بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم بارش کی رخنہ اندازی کے درمیان 40 اووروں میں 6 وکٹ پر 212 ہی بنا سکی۔

تیسری مرتبہ آئی بارش کے بعد پاکستان کو 40 اووروں میں 302 رن بنانے کا ترمیم شدہ ہدف حاصل ہوا۔ تیسری مرتبہ کھیل روکے جانے تک پاکساتان نے 35 اووروں میں 6 وکٹ پر 166 رن بنائے تھے۔

پاکستان کی طرف سے فخر الزماں نے سب سے زیادہ 62 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے کلدیپ یادو، وجے شنکر اور ہاردک پانڈیا نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ روہت شرما کو بہترین کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس طرح ہندوستان نے عالمی کپ کے ٹورنامنٹوں میں پاکستان کے خلاف اپنے جیت کے سلسلہ کو برقرار رکھا ہے۔ 1992 میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ آپس میں بھڑی تھیں اور اس وقت سے لے کر آج تک ہندوستان نے لگاتار سات مرتبہ پاکستان کو ہرایا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

بارش کی وجہ سے میچ 40 اوور تک محدود، پاکستان کا ہدف 302 رن

مانچسٹر: بارش کی وجہ سے یہاں کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اتوار کو جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 مقابلہ کو 40 اووروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کو اتنے اووروں میں 302 رونں کو ہدفت دیا گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے تک 337 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 35 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 166 رن بنا لئے تھے۔ اس کے بعد اسے 30 گیندوں میں 136 رن بنانے ہوں گے۔ شاداب خان اور عماد وسیم نابعد ہیں۔

اس میچ میں تین مرتبہ بارش کی وجہ سے رخنہ پڑا۔ ہندوستانی اننگ کے دوران 47 ویں اوور میں پہلی مرتبہ بارش آئی تھی اور اس کے بعد دوسری مرتبہ پاکستانی اننگ شروع ہونے سے عین قبل کچھ وقت کے لئے بنارش نے رخنہ ڈالا۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

بارش کے بعد ہدف ترمیم، جیت کے لئے 10 گیندوں میں 101 رن درکار

پاکستان کو جیت کے لئے 90 گیدوں میں 171 رن درکار، مطلوبہ رن ریٹ 11.4

عماد وسیم - 22 (20)

شاداب - 1 (2)

پاکستان کا 35 اوور کے بعد اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 166 رن

بارش کی وجہ سےکھیل پھر سے روک دینا پڑا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

کپتان سرفراز بھی آؤٹ، وجے شنکر کی دوسری کامیابی، اسکور 165/6

کپتان سرفراز احمد کے طور پر پاکستان کو چھٹا جھٹکا لگا ہے۔ وجے شنکر نے انہیں 12 کے نجی اسکور پر کاٹ ایند بولڈ کر دیا۔ پاکستان کا مجموعی اسکور 165 رن ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

پاکستان کا اسکور 150 کے پار

لگاتار تین وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی اننگ بری طرح لڑکھڑا گئی ہے اور اس کے بلے باز ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے جد و جہد کرتے نظر آ رہے ہیں۔

فی الحال 32 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور پانچ وکٹ کےک نقصان پر 154 رن ہے۔ عماد 15 جبکہ سرفراز 10 رن بنا کر کریز پر موجود ہے۔ 337 رنوں کے ہدف کا تعاقب پاکستان کے لئے مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، یہاں سے است جیت کے لئے 18 اوورں میں تقریباً 10 رن فی اوور کی شرح سے 183 مزید رن بنانے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی پاکستانی اننگ، 129 پر 5 کھلاڑی آؤٹ

بابر اعظم کے طور پر تیسرا وکٹ گرنے کے ساتھ ہی پاکستان کے وکٹ وقفہ وقفہ پر گرتے ہی چلے جا رہے ہیں اور اننگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی ہے۔ 129 کے اسکور پر پاکستان کا چوتھا وکٹ محمد حفیظ کے طور پر اور پانچواں وکٹ شعیب ملک کے طور پر گر گیا۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

فخر الزماں کے طور پر پاکستان کو تیسرا جھٹکا

پاکستان کا تیسرا وکٹ فخر الزماں کے طور پر گرا، جو کہ کافی وقت سے وکٹ پر ٹکے ہوئے تھے۔ انہیں کلدیپ یادو کی گیند پر یوجویندر چہل نے لپکا۔ فخر نے 62 رنوں کا تعاون کیا۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

ہندوستان کو دوسری کامیابی، بابر اعظم 48 رن پر آؤٹ، اسکور 117

ہندوستان کو دوسرے وکٹ کے طور پر دیرینہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کلدیپ یادو نے 48 کے نجی اسکور پر بابر اعظم کو بولڈ کر کے یہ کامیابی دلائی۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

پاکستان کا اسکور 100 رن کے پار

ہندوستان کی طرف سے دئے گئے 337 رنوں کے وسیع ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 23 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 113 رن اسکور کر لئے ہیں۔ یہاں سے پاکستان کو جیت کے لئے 27 اوور میں 8.28 رن فی اوور کی شرح سے 224 مزید رن بنانے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

پاکستان کی تحمل بھری بلے بازی، 21 اوور کے بعد اسکور 94/1 رن

ایک وکٹ جلد گر جانے کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور 21 اوور تک اگلا وکٹ نہیں گرنے دیا۔ فی الحال 21 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 94 رن ہے۔

فخر الزماں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور 51 رن (61 گیند) پر کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگا ہے۔ بابر اعظم 34 رن (47 گیند) پر کھیل رہے ہیں اور انہوں نے تین چوکے لگائے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور 50 رن کے پار

امام الحق کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بلے باز فخر الزماں(25) اور بابر اعظم (24) نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا اور پاکستان کا اسکور 50 رن کے پار پہنچا دیا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

امام الحق 7 رن بنا کر آؤٹ، پاکستان کو پہلا جھٹکا

وجے شنکر نے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ انہوں نے پاکستانی سلامی بلے باز امام الحق کو 7 کے نجی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیجا۔ امام ال حق کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔

پاکستان کا اسکور فی الحال 7 اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصام پر 25 رن ہے۔ ہندوستان کو وجے شنکر نے واحد کامیابی دلائی ہے۔ پاکستان کو جیت کے لئے 43 اوور میں مزید 312 رن بنانے ہوں گے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

ہندوستان نے 50 اوور میں بنائے 336 رن، پاکستان کی اننگ شروع

ہندوستان کی اننگ مکمل ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش نے اپنا کھیل دکھانا شروع کیا۔ حالانکہ اس کے بعد بارش بند ہو گئی ہے اور کور ہٹانے کے بعد پاکستانی سلامی بلے باز امام الحق اور فخر الزماں بلے بازی کے میدان پر پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کو جیت کے لئے 50 اووروں میں 337 رنوں کا تعاقب کرنا ہے۔

ایک اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور 2 رن ہے، فخر الزماں اور امام الحق نے ایک ایک رن اسکور کیا ہے۔ جیت کے لئے پاکستان کو پونے سات رن فی اوور کی شرح سے مزید 335 رن بنانے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

ہندوستان نے پاکستان کو جیت کے لئے دیا 337 رنوں کا ہدف

سلامی بلے باز روہت شرما کی شاندار سنچری (140)، دوسرے سلامی بلے باز ایل راہل (57) اور کپتان وراٹ کوہلی (71) کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان سے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے اسکور 336 رن اسکور کئے۔ اس طرح ہندوستان نے جیت کے لئے پاکستان کو 337 رنوں کا ہدف دیا۔

ایک مرتبہ 285/3 پر کھیلتے ہوئے جب لگ رہا تھا کہ ہندوستان کا اسکور 350 کے پار ہوگا تو پاکستانی گیندباز محمد عامر نے پاکستان کو واپسی کرائی۔ محمد عامر نے وراٹ کوہلی، دھونی اور ہاردک پانڈیا کو اپنا شکار بنایا۔ محمد عامر کے علاوہ حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس میچ کی خاص بات یہ رہی کہ ایک طرف جہاں روہت شرما نے ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری اسکور کی وہیں وراٹ کوہلی نے سب سے تیز 11 ہزار رن بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

میچ دوبارہ شروع، کوہلی 77 پر آؤٹ، ہندوستان کا اسکور 314/5

پاکستانی گیند باز محمد عامر نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا اور دھونی کو پویلین بھیجا اور 300 رن کے پار پہنچ چکے اسکور پر کچھ حد تک لگام لگانے کا کام کیا ہے۔ فی الحال 49 اوور کے بعد ہندوستان نے 5 وکٹ کھو کر 327 رن اسکور کر لئے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر بارش بند، کور ہٹائے گئے، میچ پر فیصلہ کچھ دیر میں

انگلینڈ میں مانچسٹر کے میدان سے، جہاں پر ہندوستان اور پاکستان کا زیر بحث مقابلہ جاری ہے، تازہ اطلاع کے مطابق بارش بند ہو گئی ہے اور کور بھی ہٹا لئے گئے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں میچ کے حوالہ سے کوئی بھی فیصلہ لیا جائے گا۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

ہندوستان کا 46 اوور میں اسکور 300 کے پار، بارش کا کھیل شروع

روہت شرما کی شاندار سنچری (140) اور کے ایل راہل (57) و وراٹ کوہلی (71) کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان سے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے اپنا اسکور 305 رن بنا لیا، لیکن تبھی بارش کا کھیل شروع ہو گیا اور پچ کو کور سے ڈھانپ دینا پڑا۔

اگربارش نے زیادہ دیر تک رخنہ ڈالے رکھا تو میچ کے اووروں کو محدود کر دینا ہوگا اور ڈکورتھ لوئس اصول نافذ ہو جائے گا۔ فی الحال یہاں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر انتظار ہے کہ بارش بند ہو اور ہندوستان اپنی اننگ کو مکمل کرے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

دھونی ایک رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کو چوتھا جھٹکا

دھونی کو ایک رن کے اسکور پر محمد عامر نے کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں وکٹ کیچ کرایا۔ فی الحال 46 اوور کے بعد ہندوتان کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 302 رن ہے۔

پاکستان کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے محمد عامر نے دو جبکہ وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

ہاردک پانڈیا کے طور پر ہندوستان کو تیسرا جھٹکا

ہاردک پانڈیا کے طور پر ہندوستان کو تیسرا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں 26 رن کے اسکور پر محمد عامر نے بابر اعظم کے ہاتھوں لپکوایا۔ ہندوستان کا اسکور فی الحال 245 اوور کے بعد 290 تک پہنچ گیا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری مکمل

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی 55 رنوں کے اسکور پر نابعد ہیں۔ انہوں نے اپنی اننگ میں چار چوکے لگائے ہیں اور انہوں نے 53 گیندوں کا سامنا کیا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

روہت شرما شاندار 140 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کا اسکور 274 کے پار

ہندوستان نے 43 اوور کے بعد دو وکٹ کے نقصان پر 274 رن اسکور کر لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 48 جبکہ ہاردک پانڈیا 22 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

روہت شرما 140 رن پر آؤٹ، ہندوستان کا اسکور 234/2

حسن علی نے پاکستان کو دوسری کامیابی روہت شرما کے بطور دلائی۔ انہوں نے 140 کے نجی اسکور پر روہت کو وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ روہت شرما نے اپنی اننگ کے دوران 14 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ تیسرے بلے باز کے طور پر ہاردک پانڈیا میدان پر پہنچے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی 30 رن بنا کر نابعد ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

روہت شرما کی شاندار سنچری، ہندوستان کا اسکور 215/1

ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان کو بلے بازی کی دعوت دینے کے پاکستانی سرفراز احمد کے فیصلہ کو غلط ثابت کرنے ہوئے ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 اوور میں شاندار 215 رن بنا ڈالے ہیں۔ روہت شرما 126 جبکہ کپتان وراٹ کوہلی 26 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ یہاں سے ہندوستان ایک بڑے اسکور کی طرف گامزن ہوتا نظر آ رہا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

روہت شرما کی شاندار سنچری، ہندوستان کا اسکور 181/1

روہت شرما نے 87 رن میں 102 رن بنا لئے ہیں۔ اپنی اننگ کے دوران انہوں نے 9 چوکے اور 3 چھکے لگائے ہیں۔ وراٹ کوہلی 17 رن بنا کر نابعد ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

ہندوستان کو پہلا جھٹکا، راہل 57 رن پر آؤٹ، وہاب کو ملی کامیابی

کے ایل راہل کے طور پر پاکستان کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی انہیں 136 کے مجموعی اسکور پر وہاب ریاض نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی نئے بلے باز کے طور پر کریز پر پہنچے ہیں۔ روہت شرما 75 گیندوں میں شاندار 91 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

17 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 100 رن کے پار

سلامی بلے باز روہت شرما (60، 51 گیند) کی نصف سنچری اور کے رہل کے 36 رنوں (51 گیند) کی بدولت ٹیم انڈیا کو عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئئے میچ میں بہترین شروعات حاصل ہوئی ہے۔ 17 اوور کے اختتام پر ہندوستان کا اسکور فی الحال بغیر کسی نقصان کے 101/0 ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

ہند۔پاک میچ۔حیدرآباد میں سیکوریٹی سخت کردی گئی

حیدرآباد: روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آج میچ کے پیش نظر حیدرآباد شہر میں سیکوریٹی سخت کردی گئی۔پولیس کے سینئر عہدیداروں کا اجلاس آج صبح منعقد ہوا جس میں فیلڈ کی سطح کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ شہر کے حساس علاقوں میں کسی بھی قسم کے جشن یا ریلیوں یا جلوس کی اجازت نہ دیں۔

پولیس، اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ حساس علاقوں میں کسی بھی قسم کے جشن یا ریلیوں یا بائیک ریلیوں کا اہتمام نہ ہونے پائے۔شہر میں اشیائے خوردونوش کی چھوٹی دکانات اور ہوٹلوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ بڑے ہجوم کو جمع ہونے کی اجازت نہ دیں جس سے بٹنگ ہوسکتی ہے۔شہر کے تمام حساس علاقوں بشمول پرانے شہر کے کئی علاقوں میں پولیس پکٹس تعینات کردیئے گئے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

راہل اور روہت نے کی اننگ کی شروعات

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کے لئے اتری ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازوں روہت شرما اور کے ایل راہل نے شروعات کی اور دنوں سنبھل کر کھیل رہے ہیں۔ 2 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور 9 رن ہے۔ روہت شرما نے 9 رونں کا تعاون دیا ہے جبکہ راہل نے ابھی کھاتا نہیں کھولا ہے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی اور محمد عامر گیندبازی کر رہے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان بلے بازی کی دعوت

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کھیلے جا رہے میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور ہندوستان کو پہلے بے بازی کی دعوت دی۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

وراٹ کوہلی ٹاس کے لئے سکہ اچھالتے ہوئے

موسم کی حالت اور پچ کی صورت حال کے پیش نظر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تھا کہ آج جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی وہ حریف ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے گی اور کپتان سرفراز نے ویسا ہی کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کا گزشتہ مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اس میچ میں زخمی شکھر دھون کی جگہ وجے شنکر کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ آصف علی اور شاہین آفریدی کے مقام پر عماد وسیم اور شاداب خان کو موقع دیا گیا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر فینز کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں:

ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، کیدار جادھو، وجے شنکر، مہیندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پنڈیا، یوجویندر چہل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار۔

پاکستان: فخر الزماں، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

عالمی کپ: ہندوستان-پاکستان مقابلہ کچھ دیر میں شروع، موسم پر سبھی کی نظر

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کچھ دیر کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عظیم مقابلہ شروع ہونے جا رہا ہے اور سبھی کی نظریں موسم پر مرکوز ہیں۔ دراصل مانچسٹر کا مطلع ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حالانکہ فی الحال بارش نہیں ہو رہی ہے اور کچھ ہی دیر میں ٹاس ہونے جا رہا ہے۔

ہندوستان کا گزشتہ میچ نیوزی لینڈ سے ہونا تھا لیکن وہ بارش کی وجہ سے دھل گیا تھا۔ اب ہندوستان اپنے روایتی حریف پاکستان سے مد مقابل ہے، ان دونوں ملکوں کی ٹیموں کے میچوں کا پورے دنیائے کرکٹ کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

میدان کے اندر اور باہر اس مقابلہ کے حوالہ سے زبردست جوش رہتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری مقابلہ آئی سی سی چیمپینس ٹرافی کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان نے ہندوستان کو ہرا کر خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ عالمی کپ میں پاکستان کبھی ہندوستان کو نہیں ہرا پایا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 1:46 PM IST