کرکٹ

عالمی کپ: جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے اترے گی ’ٹیم انڈیا‘

دو مرتبہ کی چیمپئن اور شاندار فارم میں کھیل رہی ٹیم انڈیا کی کوشش رہے گی کہ وہ افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کی گئی غلطیوں کو سدھارتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی الٹ پھیر سے بچے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مانچسٹر: عالمی کپ میں ناقابل تسخیر رہ کر اپنی مہم کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے ساتھ سیمی فائنل کی اپنی امیدوں کو مضبوط کرنے کے لیے اترے گی۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST

وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک میچ منسوخ ہونے کے بعد ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے فی الحال 9 پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی کر چکی ہے اور اب باقی تین پائیدانوں کے لئے نیوزی لینڈ، ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہے۔ ہندوستانی ٹیم یہ کوشش کرے گی کہ وہ ہر حال میں باقی میچوں میں اپنی کارکردگی سے پوزیشن مضبوط کر لے۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST

اولڈ ٹریفورڈ میں جمعرات کو ہونے والے میچ میں ٹیم انڈیا کا پلڑا ویسٹ انڈیز پر بھاری مانا جا رہا ہے جو ٹورنامنٹ میں اب تک صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنے چھ میچوں میں ایک جیت اور چار میں شکست جبکہ ایک میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے، گزشتہ میچ میں اسے نیوزی لینڈ سے پانچ رن سے قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ مزید دباؤ میں آ گئی ہے۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST

دو مرتبہ کی چیمپئن اور شاندار فارم میں کھیل رہی ٹیم انڈیا نے بھی اگرچہ گزشتہ میچ میں افغانستان سے قریبی 11 رن سے میچ جیتا تھا۔ ایسے میں اس کی کوشش رہے گی کہ وہ اس میچ میں کی گئی غلطیوں کو سدھارتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی الٹ پھیر سے بچے۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST

ہندوستانی ٹیم کے پاس ایک مضبوط بلے بازی آرڈر ہے لیکن افغانستان کے خلاف اس کے بلے بازوں میں صرف کپتان وراٹ اور کیدار جادھو ہی پچ پر ٹک کر رن بنا سکے تھے۔ افغانستان کے گیندبازوں کے سامنے ٹیم انڈیا کے باقی کھلاڑیوں نے کافی مایوس کیا اور لوکیش راہل اور روہت شرما کی اوپننگ جوڑی اچھی شروعات نہیں دلا سکی۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST

مڈل آرڈر میں مہندر سنگھ دھونی کی کارکردگی کپتان وراٹ کے لئے باعث فکر ہے۔ دھونی کوافغانستان کے خلاف 52 گیندوں میں 28 رن کی اننگ کے لئے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اب تک چار میچوں میں 22.50 کی اوسط سے 90 رن بنائے ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST

وراٹ تین نصف سنچریوں سمیت 244 رن بنا کر ٹیم کے دوسرے بڑے اسکورر ہیں جبکہ روہت دو سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 320 رنز بنا کر ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ اگرچہ ٹیم کی گیند بازی آرڈر ہی اس کی طاقت دکھائی دے رہی ہے۔ افغانستان کے خلاف اسے شکست سے بچانے میں تیزگیند باز محمد شامی کا اہم کردار رہا تھا۔ شامی نے آخری وقت میں شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا تھا۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST

ویسٹ انڈیز کے جارح بلے بازوں کو قابو میں کرکے بڑے اسکور سے روکنے کی ذمہ داری گیندبازی پر رہے گی۔ شامی کے علاوہ گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ رہے جسپريت بمراه بھی اہم گیندباز ہیں۔ انہوں نے اپنے 10 اوور کی گیند بازی میں 39 رن پر دو وکٹ لئے تھے۔ بمراه کی کسی ہوئی گیندبازی ہمیشہ فائدہ مند رہتی ہے، وہ اب تک چار میچوں میں سات وکٹ کے ساتھ ٹیم کے دوسرے کامیاب گیندباز ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST

میڈیم تیزگیند باز ہاردک پانڈیا نچلی صف کے بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین گیند باز بھی ہیں جبکہ اسپنروں میں يجویندر چہل نے اب تک سب سے زیادہ آٹھ وکٹ حاصل کیے ہیں جبکہ دیگر اسپنر کلدیپ یادو دوسرے اہم اسپنر ہیں۔ کلدیپ نے گزشتہ میچ میں 10 اوور میں 3.90 کےبہترین اوسط سے گیندبازی کی تھی۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 1:01 PM IST