کرکٹ

بیلز پر وبال: عالمی کپ میں ’گلیوں‘ کا گرنے سے اور آئی سی سی کا ’جھکنے‘ سے انکار!

انگلینڈ میں کھیلے جا رہے عالمی کپ 2019 میں اب تک 5 سے زائد مرتبہ گیند اسٹمپس پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے بالنگ ٹیم کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: اس بار کا عالمی کپ دو باتوں کے لئے سب سے زیادہ یاد رکھا جائے گا ایک تو بارش کی وجہ سے میچوں کا پانی پانی ہو جانا اور دوسرے اسٹمپس پر رکھی جانی والی گلیوں (بیلز) کا گیند کے اسٹپمس پر لگ جانے کے باوجود گرنے سے ’انکار‘ کر دینا۔ بارش پر تو خیر کسی انسان کا کوئی زور نہیں لیکن گلیاں تو انسان ہی تیار کرتا ہے اور انہیں تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے لیکن آئی سی سی نے اس معاملہ پر جھکنے سے یعنی گلیوں کو تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

ماجرا کچھ یوں کہ انگلینڈ میں کھیلے جا رہے عالمی کپ 2019 میں اب تک 5 سے زائد مرتبہ گیند اسٹمپس پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے بالنگ ٹیم کو اہم مواقع پر شدید مایوسی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ میگا ایونٹ میں شریک اسٹار پلیئرز نے بھی آئی سی سی سے اس مسئلہ کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے بیلز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا امکان رد کردیا ہے۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ وارنر ان سائیڈ ایج کے باوجود بیلز نہ گرنے کی وجہ سے میدان بدر ہونے سے محفوظ رہے تھے۔ جس پر ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے بھی اس کو غیرمنصفانہ قرار دیا تھا۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

دراصل میگا ایونٹ میں ’زِنگ بیلز‘ استعمال ہو رہی ہیں جن میں ’ایل ای ڈی‘ لائٹس فکس ہیں جوکہ گیند وکٹ پر ہٹ کرنے کی صورت میں جگمگانے لگتی ہیں۔ کوہلی کے علاوہ آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ بھی ان بیلز پر سوال اٹھا چکے جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور ناصر حسین نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اس تنازع سے ٹورنامنٹ کی خوبصورتی بھی ماند پڑ سکتی ہے۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’’گذشتہ 4 برس سے اسٹمپس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، یہی اسٹمپس 2015 کے ورلڈ کپ سے نہ صرف تمام آئی سی سی ایونٹس بلکہ کئی ڈومیسٹک ایونٹس میں بھی استعمال ہو رہی ہیں، اب تک یہ ایک ہزار سے زائد میچز میں استعمال ہوچکی ہیں، یہ معاملہ ہمیشہ ہی گیم کا حصہ رہا ہے اور اسے قبول کرنا چاہیے، آپ کو بیٹسمین کا قلعہ ڈھانے کے لئے کچھ قوت صرف کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

آخر کیوں نہیں گر رہیں بیلز؟

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے اس بارے میں کہا، ’’میرے خیال سے نئے لائٹس والے اسٹمپس کے ساتھ بیلز کچھ وزنی ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں گرانے میں کچھ زیادہ ہی قوت کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

جبکہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اسٹمپس پر بیلز کو رکھنے کے لیے جو گڑھے بنائے جاتے ہیں وہ اس بار کچھ زیادہ ہی گہرے ہیں اس لیے بیلز جھٹکے کے بعد بھی ان میں پھنس کر رہ جاتی ہیں۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بیلز کے نہ گرنے کی اس وجہ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان بیلز کا وزن عام بیلز اور تیز ہوا کے دوران وزنی بیلز کے درمیان کا ہے۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

خواہ آئی سی سی گلیوں کے وزنی ہونے کو تسلیم نہ کرے لیکن لمیٹڈ اوور کے میچوں میں جتنے بھی نئے نئے اصول و ضوابط متعارف کیے جا رہے ہیں وہ بلے باز کے حق میں جا رہے ہیں اور گیند باز میدان پر پسینہ پسینہ ہو کر بھی ایک ایک وکٹ کو ترس جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ’پاور پلے‘ اور نو بال کے بعد دی جانے والی ’فری ہِٹ‘ ایسے ہی اصول ہیں جن کا فائدہ بلے بازوں کو ملتا ہے۔ ایسے حالات میں اگر گلیاں بھی بلے بازوں کی ہی حمایت میں اتر جائیں، تو گیند بازوں کا بس خدا ہی حافظ۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر