کرکٹ

عالمی کپ: بارش کے باعث انڈیا-نیوزی لینڈ سیمی فائنل معطل، کل پھر سے ہوگا شروع

عالمی کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آج مقابلہ ہندوستان کا نیوزی لینڈ سے ہے۔ سبھی کرکٹ شیدائی دعا کر رہے ہیں کہ بارش نہ ہو تاکہ ایک بہترین میچ دیکھنے کا موقع میسر ہو۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بارش نے روکا میچ، کل پھر سے ہوگا شروع

مانچسٹر: نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان منگل کے روز اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بارش نے رخنہ ڈال دیا اور آج کے دن میچ دوبارہ شروع ہونے کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ ایسے حالات میں بدھ کے روز وہیں سے کھیل شروع ہوگا جہاں سے رُکا تھا۔ میچ میں جب بارش آئی تھی تو نیوزی لینڈ کا اسکور 46.1 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 211 رن تھا۔

میچ کے دوران جب بارش ہونے لگی تو وہ کافی دیر تک جاری رہی۔ وقفہ وقفہ پر بارش بند تو ہوئی لیکن پھر شروع ہو گئی۔ اس کے بعد امپایروں نے فیصلہ کیا کہ آج میچ نہیں ہو پائے گا اس لئے بقیہ میچ بدھ کے روز کھیلا جائے۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

جس وقت میچ روکا گیا تھا تب روس ٹیلر 67 رن اور ٹام لاتھم تین رن بنا کر نابعدد تھے۔ نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بالے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ کپتان کین ولیمسن نے 95 گیندوں کا سامنا کیا اور 67 رن بنائے۔ ان کی اننگ میں 6 چوکے شامل رہے۔

آئی سی سی عالمی کپ کے ناک آؤٹ دور میں ریزرو ڈے کا التزام ہے۔ اس اصول کے مطابق اگر میچ کی تارخ والے دن کھیل مکمل نہیں ہو پاتا تو اگلے دن میچ وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پہلے دن ختم ہوگا۔ 1999 میں انگلینڈ میں کھیلے گئے عالمی کپ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں ایسا ہو چکا ہے۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

بارش کی وجہ سے کھیل میں رخنہ

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 46.1 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 211 رن بنا لئے تھے، کہ تبھی بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا۔

بارش فی الحال رُک گئی ہے لیکن میدان گیلا ہو گیا ہے جسے خشک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آج اگر میچ مکمل نہیں ہو پاتا تو کل کا دن ریزرو رکھا گیا ہے، آج جہاں سے میچ رُکا ہے کل وہیں سے میچ شروع ہوگا۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

ہندوستان کی گیندبازی کے سامنے نیوزی لینڈ پست، 200 رن پر نصف ٹیم آؤٹ

کولن ڈی گرینڈہوم کے طور پر نیوزی لینڈ نے اپنا پانچواں کھلاڑی کھو دیا۔ انہوں نے 16 رنوں کا تعاون کیا اور وکٹ کے پیچھے دھونی نے انہیں بھونیشور کی گیند پر لپکا۔

فی الحال 45 اوور کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 202 رن ہے۔ ٹیم انڈیا کم نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر محدود کر نے میں کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہے۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

ٹیم انڈیا کی شاندار گیندبازی، نیوزی لینڈ کا چوتھا کھلاڑی بھی آؤٹ

نیوزی لینڈ نے جیمز نیشم کے طور پر اپنا چوتھا کھلاری کھو دیا ہیں۔ انہوں نے 12 رنوں کا تعاون کیا اور دنیش کارتک نے انہیں ہاردک پانڈیا کی گین پر کیچ کر کے پویلین بھیجا۔

فی الحال 42 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 4 وکٹ پر 170 رن ہے۔ کریز پر روس ٹیلر 42 رن بنا کر جبکہ کولن ڈی گرانڈ ہوم 5 رن بنا کر موجود ہیں۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

ٹیم انڈیا کی شاندار گیندبازی، نیوزی لینڈ کا اسکور 40 اوور میں 155/3

نیوزی لینڈ کو تیسرا نقصان، کپتان کین ولیمسن 67 رن بنا کر آؤٹ

یجویندر چہل نے کین ولیمسن کے طور پر نیوزی لینڈ کو تیسرا جھٹکا دے دیا ہے۔ انہوں نے ولیمسن کو 67 کے نجی اسکور پر جڈیجا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

فی الحال 35.2 اوور کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 134 رن ہے۔ کریز پر روس ٹیلر 25 رن بنا کر موجود ہیں جبکہ جیمز نیشم نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

ٹیم انڈیا کی دوسری کامیابی، نکولس 28 رن بنا کر آؤٹ، اسکور 69/2

نیوزی لینڈ نے نکولس کے طور پر اپنا دوسرا وکٹ کھو دیا ہے۔ انہیں 28 کے نجی اسکور پر رویندر جڈیجا نے بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھالائی۔

فی الحال 20 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 73 رن ہے۔ ولیمسن 32 رن بنا کر جبکہ روس ٹیلر 2 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

نیوزی لینڈ کی محتاط بلے بازی، 15 اوور میں اسکور 55/1

ایک وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے باز محتاط طریقہ سے کھیل رہے ہیں اور اسکور کو 50 رن کے پار پہنچا گیا ہے۔

فی الحال 15 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور ایک وکٹ کے نقصٓن پر 55 رن ہے۔ کین ولیمسن 27 جبکہ ہنری نکولس 25 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

نیوزی لینڈ کی خراب شروعات، 10 اوور میں اسکور 27/1

عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی۔ مارٹن گپٹل کے طور پر سلامی بلے باز ایک رن کے اسکور پر پویلین واپس لوٹ گیا۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور سلامی بلے باز ہینری نکولس بھی انڈین بولروں کے سامنے جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں۔

فی الحال 10 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 27 رن ہے۔ کریز پر کین ولیمسن 14 جبکہ ہینری نکولس 10 رن بنا کر موجود ہیں۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

ٹیم انڈیا کو پہلی کامیابی، نیوزی لینڈ کا پہلا کھلاڑی ایک رن پر آؤٹ

ٹیم انڈیا کو اپنی پہلی کامیابی جسپریت بمراہ نے دلا دی ہے۔ انہوں نے ایک کے اسکور پر مارٹل گپٹل کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مارٹن گپٹل نے 14 گیندوں کا سامنا کیا اور محض ایک رن کا تعاون کیا۔

فی الحال 4 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر دو رن ہے۔ کریز پر کپتان کین ولیمسن ایک رن بنا کر موجود ہیں جبکہ ہینری نکولس نے ابھی اپنا کھاتا نہیں کھولا ہے۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مانچسٹر: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے یہاں اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر ہندوستان کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان نے اس میچ کے لئے ایک تبدیلی کی ہے۔ کلدیپ یادو کے مقام پر یجویندر چہل کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد شامی کو آخری لیگ مقابلہ کی طرح سیمی فائنل میں بھی باہر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد شامی کو پہلے تین میچوں میں نہیں کھلایا گیا تھا اس کے بعد جب موقع ملا تو انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میچوں میں 14 وکٹ حاصل کر لئے۔ لیکن اس کے بعد آخری لیگ میچ میں انہیں جگہ نہیں دی گئی اور آج بھی انہیں باہر رکھا گیا ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساؤدی کے مقام پر لاکی فرگیوسن کو موقع دیا گیا ہے۔ فرگیوسن کو چوٹ لگنے کی وجہ سے گذشتہ میچ میں آرام دیا گیا تھا۔

اولڈ ٹریفرڈ میں بارش کے حالات لیکن کنڈیشن اوور کاسٹ ہے۔ پچ نئی بنی ہے اور خشک ہے، لہذا کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ لیا۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں

ہندوستان: روہت شرما، لوکیش راہل، وراٹ کوہلی (کپتان)، رشبھ پنت، دنیش کارتک، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، یجویندر چہل، رویندر جڈیجا اور جسپریت بمراہ۔

نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، کین ولیمسن (کپتان)، روس ٹیلر، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، جمی نیشم، کولن ڈی گرانڈہوم، مشیل سینٹنر، لاکی فرگیوسن، میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

مانچسٹر کے آسمان پر چھائے ہیں زبردست بادل

کچھ دیر میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ کھیلا جانا ہے لیکن مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان کے اوپر آسمان میں زبردست بادل نظر آ رہے ہیں۔ بارش کسی بھی وقت ہو سکتی ہے اور اس کے امکانات 50 سے 60 فیصد تک ہیں۔ بارش ہونے کے خدشہ سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میں بے چینی ہو سکتی ہے کیونکہ اگر یہ میچ آج نہیں ہوتا ہے تو بدھ کے روز ریزرو دن بھی بارش کا اندیشہ ہے۔ بدھ کے روز بارش کے امکانات 90 فیصد ہیں۔ یعنی میچ اگر کسی بھی وجہ سے نہیں ہو پایا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم بغیر کھیلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

16 سال بعد ہندوستان اور نیوزی لینڈ عالمی کپ میں آمنے-سامنے

عالمی کپ میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک سات میچ ہوئے ہیں اور آخری مقابلہ 2003 میں ہوا تھا۔ گویا کہ دونوں ٹیمیں عالمی کپ میں 16 سال قبل آمنے-سامنے ہوئی تھیں اور اب 2019 کے سیمی فائنل میں آمنے-سامنے ہیں۔ 2003 میں عالمی کپ جنوبی افریقہ میں ہوا تھا جب گانگولی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو محض 146 رن پر سمیٹ دیا تھا۔ اس میچ میں ظہیر خان نے 4 اور ہربھجن سنگھ نے 2 وکٹ لیے تھے۔ بلے بازی میں محمد کیف کے ناٹ آؤٹ 68 اور راہل دراوڑ کے ناٹ آؤٹ 53 رن کی بدولت ہندوستان نے 147 رن کا ہدف بہ آسانی 41ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

آج روہت کے نشانے پر سچن تندولکر کے دو ریکارڈ

روہت شرما جب آج عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے اتریں گے تو ان کے سامنے سچن تندولکر کے دو ریکارڈ توڑنے کا موقع رہے گا۔ ایک ریکارڈ تو عالمی کپ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ہے اور دوسرا ہے عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا۔ قابل غور ہے کہ اس وقت تندولکر اور روہت دونوں کے ہی نام پر عالمی کپ میں مجموعی طور پر 6-6 سنچری کا ریکارڈ ہے۔ آج اگر ایک سنچری اور روہت لگانے میں کامیاب ہوئے تو سچن کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ دوسری طرف ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ 673 رن سچن تندولکر نے بنائے ہیں۔ روہت شرما نے اس وقت 647 رن بنائے ہیں اور وہ سچن کا یہ ریکارڈ آج بہ آسانی توڑ سکتے ہیں۔ انھیں محض 27 رن درکار ہیں۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

ہندوستان کی فتح کے لیے درگاہ پر چڑھائی گئی چادر

آج انگلینڈ کے مانچسٹر میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔ میچ میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے اور اس میچ پر بارش کا سایہ منڈلا رہا ہے۔ لوگ دعا گو ہیں کہ بارش اس میچ پر پانی نہ پھیرے۔ اس درمیان ہندوستان میں مختلف مقامات پر ہندوستان کی فتح کے لیے دعائیں اور پوجا ہو رہی ہیں۔ پریاگ راج کی کچھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ہندوستان کی فتح کے لیے کہیں پوجا ہو رہی ہے تو کہیں درگاہ پر چادر چڑھائی جا رہی ہے۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jul 2019, 10:10 AM IST