آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے کئی اصولوں میں بڑی تبدیلی کر دی ہے، جسے 2 جولائی سے انٹرنیشنل کرکٹ میں نافذ کر دیا جائے گا۔ ان تبدیلیوں میں 35ویں اوور سے صرف ایک گیند کے استعمال کا اصول تو شامل ہے ہی، ساتھ ہی آئی سی سی نے ٹیسٹ میں اسٹاپ کلاک اصول بھی نافذ کر دیا ہے۔ یہی نہیں اگر کوئی کیچ واضح نہیں ہے اور کھلاڑی اس کے باوجود بلے باز کے آؤٹ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے نو بال قرار دیا جائے گا۔ آئیے ذیل میں آئی سی سی کی جانب سے کی گئی بڑی تبدیلیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
Published: undefined
ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹاپ کلاک
ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں اسٹاپ کلاک اصول نافذ کرنے کے ایک سال بعد اب آئی سی سی نے ٹیسٹ میں بھی اسے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اب آئی سی سی کے نئے اصول کے مطابق فیلڈنگ ٹیم کو 2 اوور کے درمیان صرف 1 منٹ کا وقفہ ملے گا۔ اگر وہ اس اصول پر عمل نہیں کرتے ہیں تو امپائر سے انہیں 2 وارننگ ملیں گی۔ اس کے بعد اگر ایسا ہوا تو ہر بار 5 رن کا جرمانہ (پنالٹی) عائد کیا جائے گا۔ 80 اوور کے بعد وارننگ دوبارہ ریسیٹ ہو جائیں گی۔ یہ اصول صرف 27-2025 ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں نافذ ہوگا۔
Published: undefined
شارٹ رن پر بڑا جرمانہ
آئی سی سی نے شارٹ رن کے معاملے پر بھی بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اس سے قبل جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر 5 رن کا جرمانہ عائد کیا جاتا تھا، لیکن نئے اصول کے مطابق اگر بلے باز اضافی رن چرانے کے لیے جان بوجھ کر رن مکمل نہیں کرتا ہے تو امپائر فیلڈنگ ٹیم سے پوچھے گا کہ وہ کس بلے باز کو اسٹرائیک پر لینا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ شارٹ رن لینے والے بلے باز کی ٹیم پر 5 رن کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حالانکہ یہ سب تبھی ہوگا جب امپائر کو لگا ہو کہ بلے باز کا ارادہ امپائر کو دھوکہ دینے یا رن بنانے کا نہیں تھا۔
Published: undefined
سلائیوا لگانے پر نہیں بدلی جائے گی گیند
آئی سی سی نے گیند پر سلائیوا لگانے پر پابندی تو پہلے سے لگائی ہوئی ہے، لیکن اس میں بڑی تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ اگر امپائر کسی گیند پر سلائیوا پاتے ہیں تو اسے فوراً نہیں بدلا جائے گا۔ یہ تبدیلی اس لیے کی گئی ہے کہ ٹیمیں گیند بدلنے کے لیے جان بوجھ کر سلائیوا کا استعمال نہ کریں۔ اب امپائر گیند اسی وقت تبدیل کریں گے جب اس کی حالت میں کوئی خاص تبدیلی ہو، جیسے کہ گیند بہت گیلی ہو یا اس میں اضافی چمک ہو۔ یہ فیصلہ مکمل طور سے امپائر اپنی صوابدید سے لیں گے۔ اگر امپائر کو لگتا ہے کہ سلائیوا کے استعمال سے گیند کی حالت میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہے تو گیند نہیں بدلے گی۔
Published: undefined
آؤٹ کے فیصلے کے بعد ڈی آر ایس پروٹوکال میں تبدیلی
آئی سی سی نے ڈی آر ایس پروٹوکال میں بھی بڑی تبدیلی کی ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک بلے باز کو کیچ آؤٹ دیا گیا اور وہ ریویو کا مطالبہ کرتا ہے، الٹرا ایج دکھاتا ہے کہ گیند بلے کو چھوئے بغیر پیڈ سے ٹکرائی، کیچ آؤٹ خارج ہونے کے بعد ٹی وی امپائر اب دوسرا ڈسمسل موڈ (جیسے ایل بی ڈبلیو) کی جانچ کرتا ہے۔ پہلے اگر کیچ آؤٹ نہیں تھا تو ایل بی ڈبلیو کے لیے ڈیفالٹ فیصلہ ’ناٹ آؤٹ‘ ہوتا تھا۔ لیکن نئے اصول میں جب ایل بی ڈبلیو کے لیے بال ٹریکنگ گرافک دکھایا جائے گا اور اگر بلے باز یہاں آؤٹ پایا گیا تو اسے پویلین لوٹنا ہوگا۔
Published: undefined
ریویو عمل میں تبدیلی
آئی سی سی نے امپائر اور کھلاڑی کے ریویو کے عمل میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ پہلے ٹی وی امپائر، فیلڈ امپائر اور پھر کھلاڑی کے ریویو پر غور و خوض کرتے تھے لیکن نئے اصول کے مطابق اگر بلے باز پہلی ہی صورت میں آؤٹ ہو جاتا ہے تو گیند ڈیڈ ہو جائے گی، دوسرے ریویو کی جانچ ہی نہیں کی جائے گی۔ مثلاً، اگر ایل بی ڈبلیو اور رن آؤٹ کے لیے اپیل ہے تو ٹی وی امپائر پہلے ایل بی ڈبلیو کی جانچ کرے گا، کیونکہ یہ پہلے ہوا اگر بلے باز آؤٹ ہے تو گیند وہیں ڈیڈ ہو جائے گی۔
Published: undefined
کیچ کے اصول میں بھی تبدیلی
آئی سی سی نے کیچ کے اصول میں بھی بڑی تبدیلی کی ہے۔ میدانی امپائروں کو اگر پتہ نہیں ہے کہ کیچ صحیح سے لیا گیا ہے یا نہیں، لیکن ٹی وی امپائر بتاتا ہے کہ یہ نو بال تھی۔ پہلے نو بال سگنل ہونے پر کیچ چیک نہیں کیا جاتا تھا۔ لیکن نئے اصول کے مطابق تیسرا امپائر اب کیچ کا بھی جائزہ لے گا۔ اگر کیچ صحیح ہے تو بلے بازی کرنے والی ٹیم کو نو بال کے لیے صرف 1 اضافی رن ملے گا۔ لیکن اگر کیچ صحیح نہیں ہے تو بلے بازوں کی جانب سے بنائے گئے رن بلے بازی ٹیم کو ملیں گے۔
Published: undefined
باؤنڈری پر لیے گئے کیچ کے اصول میں تبدیلی
آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ میں 35 ویں اوور کے بعد ایک ہی نئی گیند کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے اب ڈیتھ اوورس میں تیز گیند بازوں کو مدد مل سکے گی۔ اس کے علاوہ باؤنڈری پر ہونے والے کیچ کے متعلق بھی آئی سی سی نے بڑی تبدیلی کی ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی باؤنڈری کے باہر سے گیند کے ساتھ کسی بھی طرح کا رابطہ کرتا ہے تو غیر قانونی مانا جائے گا۔ فیلڈر گیند کو باؤنڈری کے باہر سے صرف ایک ہی بار اچھال کر کیچ پکڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined