کرکٹ

کرکٹ: وراٹ کوہلی کے لیے بری خبر، کوچ سلیکشن کے عمل سے دور رکھنے کا فیصلہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے انتخاب پر متعلقہ کمیٹی نے تیزی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن اس بار ہندوستانی ٹیم کے نئے کوچ کے سلیکشن میں کپتان وراٹ کوہلی کی رائے نہیں لی جائے گی۔

کپتان وراٹ کوہلی
کپتان وراٹ کوہلی 

کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست کے بعد سے ہی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ بی سی سی آئی نے کوچ اور باقی ملازمین کی تقرری کو لے کر درخواست طلب کی ہے۔ ایسے ماحول میں کون ہندوستانی ٹیم کا نیا کوچ ہوگا، اس سلسلے میں پیشین گوئیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ نئے کوچ کے سلیکشن کے عمل سے کپتان وراٹ کوہلی کو الگ کر دیا گیا ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو ایسا کوچ بھی مل سکتا ہے جو وراٹ کوہلی کی پہلی پسند نہ ہوں۔

Published: undefined

انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ سے بات چیت کے دوران بی سی سی آئی کے ایک افسر نے بتایا کہ کوچ سلیکشن کے عمل میں وراٹ کوہلی کی کوئی رائے نہیں لی جائے گی۔ کوچ کو لے کر آخری فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی لے گی جس کی صدارت ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو کر رہے ہیں۔ اس میں سپریم کورٹ کے ذریعہ تقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرس (سی او اے) کا کردار اہمیت کا حامل ہوگا۔

Published: undefined

شائع رپورٹ کے مطابق افسر نے بھروسہ دلایا ہے کہ کپل دیو، انشمن گائیکواڈ اور شانتا رنگا سوامی کی تین رکنی کمیٹی کوچ سلیکشن کے عمل میں آگے بڑھے گی اور سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل سی او اے اس کے لیے اپنی صلاح دے گا۔ کوچ سلیکشن کے عمل میں کسی بھی موجودہ ہندوستانی رکن کی رائے نہیں لی جائے گی۔

Published: undefined

خبریں یہ بھی ہیں کہ اس بار بی سی سی آئی نے چیف کوچ کے ساتھ ہی سپورٹنگ اسٹاف کے سلیکشن کا بھی فیصلہ لیا ہے، یہ پچھلی بار کے اس سلیکشن عمل سے بالکل الگ ہے جس میں چیف کوچ کو اپنا سپورٹ اسٹاف چننے کی آزادی تھی۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ گزشتہ بار انل کمبلے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد روی شاستری کو کوچنگ کی ذمہ داری دی گئی تھی اور اس میں وراٹ کوہلی کی پسند کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔ لیکن اس بار کوچ سلیکشن کا عمل کپل دیو کی قیادت والی سہ رکنی کمیٹی کرے گی۔

Published: undefined

روی شاستری کے ساتھ ہی دیگر کوچنگ اسٹاف سنجے بانگڑ اور بھرت ارون کی مدت کار ویسٹ انڈیز دورے تک توسیع دی گئی ہے جو 3 اگست سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ حالانکہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ اس دورے کے بعد بھی یہ تینوں اپنے عہدہ پر بنے رہ پائیں گے۔ بی سی سی آئی چاہتی ہے کہ 15 ستمبر سے پہلے وہ پورا عمل مکمل کر لے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined