کرکٹ

کرکٹ عالمی کپ: بارش کی نذر ہو سکتا ہے ہندوستان-نیوزی لینڈ میچ، جانیے کون ہوگا بغیر کھیلے باہر!

آئی سی سی عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کھیلا جائے گا۔ لیکن اس میچ پر بارش کا سایہ منڈلا رہا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پھر ہندوستان کے لیے فائنل کا سفر آسان ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کرکٹ عالمی کپ 2019 کا فاتح کون بنے گا اس کا پتہ تو 14 جولائی کو ہی چلے گا، لیکن اس سے پہلے سیمی فائنل میچوں پر سب کی نظر ٹکی ہوئی ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں منگل یعنی 9 جولائی کو ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کھیلا جائے گا۔ اس عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ ان دونوں کے درمیان لیگ میچ بارش کا نذر ہو گیا تھا۔ لیکن سیمی فائنل میچ پر بھی بارش کا سایہ منڈلا رہا ہے۔

Published: 08 Jul 2019, 4:10 PM IST

پہلے سیمی فائنل میچ میں بارش کے امکانات کے بعد لوگوں میں یہ تجسس پیدا ہو گیا ہے کہ اگر بارش ہو گئی تو فائنل تک کا سفر کون سی ٹیم کر پائے گی۔ محکمہ موسمیات نے میچ والے دن زبردست بارش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ تینوں ناک آؤٹ میچوں کے لیے ریزرو دن رکھا گیا ہے۔ لیکن پہلے سیمی فائنل کے ریزرو ڈے پر بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی اس دوران بادل آسمان پر چھائے رہیں گے۔

Published: 08 Jul 2019, 4:10 PM IST

بارش کے ماحول کو دیکھتے ہوئے سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ اگر میچ نہیں ہو پاتا ہے تو کس ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ دونوں میں سے کسے فائنل کا ٹکٹ ملے گا۔ کیونکہ اس میچ میں کسی ایک کو فاتح تو قرار دیا ہی جانا ہے۔ یہاں ٹیم انڈیا کو گروپ اسٹیج میں بہترین کارکردگی کا فائدہ مل سکتا ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے یہ میچ نہیں ہو پاتا ہے تو ہندوستان بغیر میچ کھیلے ہی فائنل میں چلا جائے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ گروپ اسٹیج میں ٹیم ہندوستان سب سے زیادہ پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر رہی تھی۔

Published: 08 Jul 2019, 4:10 PM IST

ہندوستانی ٹیم نے گروپ اسٹیج میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 میں سے 7 میچ جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستان کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا جب کہ انگلینڈ سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ کو 9 میں سے صرف 5 میچ میں ہی فتح حاصل ہوئی تھی۔ تین مقابلہ وہ ہار گیا تھا اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔ حالانکہ وارم اَپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو بڑی آسانی سے ہرا دیا تھا۔ لیکن گروپ میچ میں ہندوستان کا پلڑا بھاری ہے۔

Published: 08 Jul 2019, 4:10 PM IST

حالانکہ اگر بارش کے باوجود میچ ممکن ہو پاتا ہے تو پھر ڈکورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) نافذ ہوگا پھر اس ضابطہ کے تحت ہی ہدف کا تعین ہوگا۔ ایسی صورت میں کوئی بھی ٹیم میچ جیت سکتی ہے۔ اس عالمی کپ میں بارش نے کئی میچوں میں خلل ڈالا ہے۔ کئی میچ رَد کرنے پڑے تو کئی میچوں کا فیصلہ ڈی ایل ایس قانون کے تحت ہوا۔ ہندوستان اور پاکستان کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا۔ اس میچ میں بھی ڈی ایل ایس قانون کا استعمال کیا گیا تھا۔

Published: 08 Jul 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jul 2019, 4:10 PM IST