کرکٹ

روہت ’ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر‘ اور وراٹ ’اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ‘ کے لئے منتخب

روہت شرما نے گزشتہ سال کل سات سنچریوں سمیت کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ 1490 رنز بنائے تھے۔ سلامی بلے باز نے 28 ون ڈے مقابلوں میں 57.30 کے اوسط سے یہ کامیابی حاصل کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: ہندوستان کے نائب کپتان روہت شرما کو سال 2019 میں ون ڈے کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے آئی سی سی ایوارڈ میں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اور ہندوستانی تیز گیندباز دیپک چاهر کو ٹی -20 میں بہترین گیندبازی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے جس کے لئے انہیں سر گارفیلڈ سوبرس ٹرافی ملے گی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ایوارڈوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

32 سال کے روہت کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔ روہت نے انگلینڈ میں ورلڈ کپ -2019 کے دوران ریکارڈ پانچ سنچری مکمل کی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سال کل سات سنچریوں سمیت کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ 1490 رنز بنائے تھے۔ سلامی بلے باز نے 28 ون ڈے مقابلوں میں 57.30 کے اوسط سے یہ کامیابی حاصل کی۔ روہت نے ورلڈ کپ میں نو اننگز میں 81 کے اوسط سے 648 رن بنائے تھے۔

Published: undefined

ہندوستانی کپتان اور عالمی نمبر ایک بلے باز وراٹ کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ وراٹ نے انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران مداحوں سے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ کی هوٹگ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ اسمتھ گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ایک سال کی پابندی کا سامنا کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہے تھے۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی نے مداحوں سے اسمتھ کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی تھی۔ دراصل میچ میں وراٹ بلے بازی کر رہے تھے۔ اس وقت اسمتھ باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کر کر رہے تھے۔ وہاں موجود شائقین نے اسمتھ کو چڑھانا شروع کر دیا تھا اور پھر وراٹ نے ناظرین کو ایسا کرنے سے روکا تھا۔

Published: undefined

وراٹ کو اس کے علاوہ سال کی آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان بھی منتخب کیا گیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب وراٹ کو آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ وراٹ نے 2018 اور 2019 میں بھی یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

Published: undefined

تیز گیند باز دیپک چاهر کو بہترین ٹی -20 گیندبازی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ چاهر نے گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیش کے خلاف 7 رنز دے کر 6 وکٹ لئے تھے اور مردوں کے ٹی -20 انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ چاهر کے اسپیل کو آئی سی سی نے ٹی -20 انٹرنیشنل پرفامنس آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

Published: undefined

انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر اسٹوکس کو آئی سی سی ایوارڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ پلیئر آف دی ایئر کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور اس کے لیے انہیں سر گارفیلڈ سوبرس ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ اسٹوکس کے دم پر انگلینڈ نے پہلی بار ورلڈ کپ جیتا۔ 28 سال کے اسٹوکس نے ایشز کے دوران لیڈز ٹیسٹ میں ناٹ آوٹ 135 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تھی اور انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ایک وکٹ سے جیت دلائی تھی۔

Published: undefined

اسٹوکس نے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں 98 گیندوں پر ناٹ آوٹ 84 رن بنائے تھے اور پھر سپر اوور میں تین گیندوں پر آٹھ رن بنائے تھے۔ میچ اور سپر اوور ٹائی رہے تھے اور انگلینڈ نے باونڈری کاؤنٹ پر ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined