کرکٹ

دو تین سالوں تک اسی صلاحیت کے ساتھ کھیل سکتا ہوں: وراٹ

وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ باقاعدہ آرام کرنے سے انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے علاوہ آئی پی ایل کھیلنے میں بھی مدد ملی ہے اور وہ اگلے دو تین سال تک اسی صلاحیت کے ساتھ کھیل سکتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ویلنگٹن: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ مصروف شیڈول کے درمیان باقاعدہ آرام کرنے سے انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے علاوہ آئی پی ایل کھیلنے میں بھی مدد ملی ہے اور وہ اگلے دو تین سال تک اسی صلاحیت کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

Published: undefined

وراٹ نے یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے پہلے بدھ کو صحافیوں سے یہ بات کہی۔ہندستانی کپتان نے کہاکہ میں گزشتہ آٹھ یا نو سال سے متواتر ایک سال میں تقریبا 300 دن کرکٹ کھیل رہا ہوں، جس میں سفر اور پریکٹس سیشن بھی شامل ہے۔ ہمیشہ آپ کو مکمل صلاحیت کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے جس کا اثر قدرتی طور پر آپ پر پڑتا ہے۔ یہ اتنا آسان نہیں ہوتا۔

Published: undefined

وراٹ نے کہا کہ کئی کھلاڑی اس بارے میں سوچتے ہیں۔ مصروف شیڈول کے باوجود ذاتی طور پر ہم باقاعدگی سے وقت نکال کر آرام کرتے ہیں۔ مستقبل قریب میں میرے علاوہ بہت سے دوسرے کھلاڑی جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کھیل رہے ہیں وہ بھی ایسا طریقہ اپنا سکتے ہیں۔وراٹ نے کہاکہ کپتان کے طور پر آپ کو پریکٹس سیشن کے دوران مکمل صلاحیت کے ساتھ کھیل کے لئے حکمت عملی بنانی ہوتی ہے جس کا اثر آپ پر پڑتا ہے۔لہذا مصروف شیڈول کے درمیان باقاعدگی سے آرام کرنے سے مجھے بہتر کارکردگی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ہر وقت آپ کی جسمانی صلاحیت ایک جیسی نہیں رہتی ہے۔میں جب 34 یا 35 سال کا ہو جاؤں گا تو حالات کچھ اور ہوں گے، لیکن اگلے دو تین سالوں تک میں اسی صلاحیت کے ساتھ کھیل سکتا ہوں، مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

Published: undefined

ہندستانی کپتان نے کہاکہ میں اگلے دو تین سال تک اسی تال کے ساتھ کھیل سکتا ہوں اور ٹیم کو میری کافی ضرورت بھی ہے تاکہ ہم آسانی سے آنے والے تبدیلی کے دور سے گزر سکیں۔اس کے پیش نظر میں اگلے دو تین سال کے لئے خود کو تیار کر رہا ہوں۔وراٹ بین الاقوامی سطح پر سب سے مصروف کرکٹروں میں سے ایک ہیں اور کئی بار انہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کھیلنے والے ہندستانی کھلاڑیوں کی مصروفیت کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔غور طلب ہے کہ نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹوئنٹی -20 سیریز میں وراٹ کو آرام دیا گیا تھا۔۔اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے بعد ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی باقاعدہ کپتان وراٹ کو آرام دیا گیا تھا۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل ایک کے بعد ایک ہوم سیریز کے بعد ہندستانی ٹیم یہاں نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی ہے۔ ہندستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو ٹوئنٹی -20 سیریز میں 5-0 سے شکست دی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں اسے 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined