کرکٹ

عالمی کپ: افغانستان کی 3 وکٹ سے ہار، سیمی فائنل کیلئے پاکستان کی امیدیں برقرار

ساتویں نمبر کے بلے باز عماد وسیم کی نازک موقع پر کھیلی گئی نابعد 49 رن کی فیصلہ کن اننگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کے کے خلاف میچ 3 وکٹ سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کا قائم رکھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لیڈز: ساتویں نمبر کے بلے باز عماد وسیم کی نازک موقع پر کھیلی گئی ناٹ آؤٹ 49 رن کی فیصلہ کن اننگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کے زبردست چیلنج کو سنیچر کے دن تین وکٹ سے جیت کر آئی سی سی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کا قائم رکھا۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

پاکستان نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے افغانستان کو 9 وکٹ پر 227 رن پر اسے روک دیا لیکن ہدف تک پہنچنے میں اس کے پسینے چھوٹ گئے۔پاکستان نے اپنے چھ وکٹ 156 رن پر گنوادیئے تھے لیکن وسیم نے اپنے کیریر کی سب سے بہترین اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی امیدوں کو قائم رکھنے والی جیت دلادی۔ پاکستان نے 4ء49 اووروں میں سات وکٹ پر 230 رن بنائے۔ وسیم نے 54 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 49 رن میں پانچ چوکے لگائے۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

پاکستان نے اپنا ساتواں وکٹ 206 کے اسکور پر گنوایا لیکن وہاب ریاض کے آنے کے ساتھ ہی چوکا اور چھکا لگا کر میچ پاکستان کے حق میں کردیا۔ پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لئے چھ رنوں کی ضرورت تھی لیکن آخری اوور افغانستان کے کپتان گل بدین نائب ڈالنے اترے۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

افغانستان نے اس اوور میں رن آؤٹ کا موقع گنوایا اور میچ اس کے ہاتھ سے نکل گیا۔ عماد نے چوتھے گیند پر چوکا ما رکر جیت پاکستان کی جھولی میں ڈال دی۔ ریاض نو گیندوں پر 15 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ان کی یہ اننگ بھی وسیم جتنی اہم رہی۔ پاکستان کی آٹھ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ 9 پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی چست گیند بازی کے سبب افغانستان ہفتہ کو آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں مڈل آرڈر کے بلے بازوں اصغر افغان (42 رنز) اور نجیب اللہ زدران (42 رن) کی اننگز کی بدولت نو وکٹ پر 227 رن کا اسکور بنا سکی ۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 227 رن بنا ئے۔ دیگر میچوں کی طرح اس بار بھی افغانستان کے بلے باز بہت متاثر کن اسکور نہیں کر سکے لیکن اوپنروں کے سستے میں نمٹنے کے بعد پانچویں نمبر کے بلے باز اصغر نے 35 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 42 رنز اور نجیب اللہ نے 54 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز سے ٹیم کو کچھ تسلی بخش حالت میں پہنچایا۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

پاکستان کے لیے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوور میں 47 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ نکالے جبکہ عماد وسیم نے 48 رن دے کر دو وکٹ اور وہاب ریاض نے 29 رن پر دو وکٹ لئے۔ شاداب خان کو 44 رن پر ایک وکٹ ملا۔ پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے یہ کرو یا مرو کا مقابلہ ہے جبکہ افغانستان کے لیے اب نتیجے کے لحاظ سے نہ سہی لیکن عالمی کپ میں پہلی جیت درج کر تاریخ رقم کرنے کے لحاظ سے یہ اہم میچ ہے۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

مسلسل دو میچوں میں جیت کے بعد بلند حوصلے کے ساتھ اتری پاکستان نے اچھی شروعات کرتے ہوئے افغانستان کا پہلا وکٹ کپتان گلبدين نائب کے طور پر جلد حاصل کر لیا جو 15 رن ہی بنا سکے۔ آفریدی نے گلبدين کو کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ کرایا۔ انہوں نے پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر گلبدين کو آؤٹ کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر حشمت اللہ شہادت کو صفر پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ کرا دوسرا وکٹ بھی حاصل کر لیا۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

اگرچہ وہ ہیٹ ٹرک سے چوک گئے۔ ایک سرے پر کھڑے ہوئے اوپنر رحمت شاہ نے 43 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر 35 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن دوسرے سرے سے ان کو مدد نہیں ملی اور افغانستان کوئی بڑی شراکت نہیں کر سکا۔ رحمت کو عماد نے 57 کے اسکور پر تیسرے بلے باز کے طور پر آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد اكرم آفریدی (24) اور اصغر افغان (42) نے چوتھے وکٹ کے لئے 64 رن کی نصف سنچری شراکت سے ٹیم کو سنبھالا۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

اصغر کا اہم وکٹ شاداب نے حاصل کیا ۔ افغانستان نے 125 کے اسکور تک پانچ وکٹ گنوا دیئے اور مشکل صورت حال میں پہنچ گئی۔ محمد نبی اور نجیب اللہ نے چھٹے وکٹ کے لئے 42 رن کی ساجھےداری کرکے ٹیم کو راحت دی ۔ نبی نے 16 رن جوڑے جبکہ نجیب اللہ نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ نچلے آرڈر میں سمیع اللہ شنواري نے 32 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر ناٹ آؤٹ 19 رن بنائے۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

آئی پی ایل کے اسٹار کھلاڑی راشد خان نچلے آرڈر میں مفید بلے باز مانے جاتے ہیں لیکن وہ بلے سے کوئی تعاون نہیں دے سکے اور آٹھ رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ حامد حسن (ایک) کو وہاب نے آؤٹ کر افغانستان کا نواں اور اننگز کا آخری وکٹ نکالا۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jun 2019, 11:32 PM IST