کرکٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں بہترین کارکردگی کا گرنور برار کو ملا انعام، کلدیپ یادو کی جگہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل

نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ونڈے سیریز میں تیز گیندباز گرنور برار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اب تک 3 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گرنور برار، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

گرنور برار، تصویر سوشل میڈیا @BCCI

 

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے گرنور برار کی ہندوستانی ٹیم میں انٹری ہوئی ہے۔ گرنور نے ونڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ رواں ونڈے سیریز کے 3 میچوں میں گرنور برار 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ہفتہ (14 نومبر) کو بی سی سی آئی نے اسکواڈ میں تبدیلی کا باضابطہ اعلان کیا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔

اسپن گیند باز کلدیپ یادو کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ وہ ہندوستان واپس آکر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔ گرنور کے ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ سے وہ 15 نومبر کو کھیلے جانے والے پانچویں ونڈے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب ہندوستانی ٹیم کے لیے خوش آئند خبر یہ ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بھی ٹیم سے جڑ گئے ہیں۔ رشبھ پنت گزشتہ کئی ہفتوں سے زخمی تھے اور حال ہی میں انہیں فٹنس کلیئرنس مل گئی ہے۔

کپتان شبھمن گل نے ونڈے سیریز کے پہلے 3 میچوں کے بعد ہی ٹیسٹ سیریز کی تیاری شروع کر دی تھی۔ ان کے علاوہ انشل کمبوج اور کے ایل راہل بھی ونڈے ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ گرنور برار کی بات کریں تو انہوں نے اب تک صرف ونڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔ اپنے 13 میچوں کے ونڈے کیریئر میں وہ اب تک 23 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی تیز رفتار گیندوں سے مسلسل بلے بازوں کو پریشان کیا ہے۔ اس کے علاوہ، لمبے قد کی وجہ سے انہیں گیند میں اچھا باؤنس بھی ملتا ہے۔ اب انہیں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

ہندوستان کا اپڈیٹڈ ٹیسٹ اسکواڈ: شبھمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل (نائب کپتان)، دیودت پڈیکل، رشبھ پنت، دھرو جریل، رویندر جڈیجہ، انشل کمبوج، جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ، سائی سدرشن، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، محمد سراج اور گرنور برار۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔