ممبئی: ہندستان کے سب سے پرانے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسنت رائے جی کا ہفتہ کے روز ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 100 برس کے تھے۔ رائے کے داماد سدرن ناناوتی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرکٹر ضعیف العمری سے متعلق بیماری کی وجہ سے چل بسے۔ رائے جی کے داماد کے مطابق ان کا انتقال دوپہر 2.20 بجے ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔
Published: undefined
دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے بیرار کے خلاف کرکٹ کلب آف انڈیا کے لئے 1939 میں ہونے والے فیسٹیول میچ میں اپنے کیریر کی شروعات کی تھی۔ اس میچ میں تجربہ کار کرکٹرز سی کے نائڈو ، مشتاق علی ، وجے ہزارے اور لالہ امرناتھ جیسے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ رائے جی پھر 1941 میں ممبئی کے لئے کھیلے۔ انہوں نے وجے مرچنٹ کی کپتانی میں ویسٹرن انڈیا کے خلاف ممبئی کے لئے اپنا آغاز کیا۔
Published: undefined
انہوں نے اپنے کیریئر میں کل نو فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ انہوں نے نو میچوں کی 14 اننگز میں 277 رنز بنائے تھے جبکہ 68 رنز انکا سب سے زیادہ اسکور تھا۔ ان کا ایک عشرے پر محیط کیریر دوسری جنگ عظیم سے متاثر رہا۔ بعد میں وہ کرکٹ کے مورخ بن گئے اور انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں۔ جب رائے جی 13 سال کے تھے تو ہندوستان نے پہلا ٹیسٹ میچ جنوبی ممبئی کے بامبے جم خانہ میں کھیلا تھا۔رواں سال 26 جنوری کو وسنت رائے جی نے اپنی زندگی کی سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد لیجنڈ کرکٹر سچن تندولکر اور سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیو وا ان سے ملنے گئے۔
Published: undefined
سچن کا رائے جی کی موت پر اظہار تعزیت
لیجنڈ آف انڈیا کرکٹر سچن تندولکر نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسنت رائے جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سچن نے ٹویٹ کیا کہ میں نے اس سال کے شروع میں وسنت رائے جی سے ان کی 100 ویں سالگرہ منانے کے لئے ملاقات کی۔ انھیں کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا بہت شوق تھا۔ مجھے ان کی موت کا شدید غم ہے۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری تعزیت۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined