کرکٹ

اتراکھنڈ: کرکٹ ایسو سی ایشن کے 7 افسران پر ایف آئی آر، رشوت مانگنے کا الزام

دہرادون کے وسنت وِہار تھانہ حلقہ میں کرکٹ ایسو سی ایشن آف اتراکھنڈ کے سکریٹری مہم ورما سمیت 7 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کرکٹ ایسو سی ایشن آف اتراکھنڈ ایک بار پھر تنازعہ میں پھنس گیا ہے۔ اس بار بات کرکٹ ایسو سی ایشن کے افسران پر مقدمہ تک پہنچ گئی ہے۔ معاملہ ایک کھلاڑی سے مار پیٹ اور گالی گلوج سے جڑا ہوا ہے۔ الزام ہے کہ ایسو سی ایشن کے افسران نے کھلاڑی کو ٹیم میں رکھنے کے عوض دس لاکھ روپے مانگے تھے۔ متاثرہ کھلاڑی کے والد نے ایسو سی ایشن کے 7 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

Published: undefined

دہرادون کے وسنت وِہار تھانہ حلقہ میں کرکٹ ایسو سی ایشن آف اتراکھنڈ کے سکریٹری مہم ورما سمیت 7 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔ ان پر اتراکھنڈ کی ٹیم کے کھلاڑی آریہ سیٹھی کے ساتھ مار پیٹ اور گالی گلوج کا الزام ہے۔ آریہ سیٹھی کی طرف سے ان کے والد بیریندر سیٹھی نے اس کی شکایت پولیس سے کی تھی۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دہرادون ایس پی سٹی سریتا ڈوبھال کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے بعد جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

تنازعہ گزشتہ سال دسمبر ماہ کا بتایا جا رہا ہے جب وجئے ہزارے ٹورنامنٹ کے دوران اتراکھنڈ کی ٹیم راجستھان کے راجکوٹ پہنچی تھی۔ یہاں ٹیم کے کھلاڑی آریہ سیٹھی سے ٹیم کے کوچ اور ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے مار پیٹ کی اور انھیں ٹیم میں کھیلنے سے روکا گیا۔ آریہ سیٹھی کے والد ویریندر سیٹھی نے پولیس کو اس وقت بھی شکایت کی تھی لیکن تب ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تھی۔ بیریندر سیٹھی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’کرکٹ ایسو سی ایشن آف اتراکھنڈ گروہ کی شکل میں کام کر رہا ہے جو کھلاڑیوں سے ٹیم میں شامل کرنے کے عوض میں پیسے مانگتا ہے اور مجھ سے بھی ایسو سی ایشن کے ذریعہ 10 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی۔ میرے ذریعہ پیسہ نہ دیے جانے پر میرے بیٹے آریہ سیٹھی کے ساتھ گالی گلوج اور مار پیٹ کی گئی اور اسے ٹیم میں کھیلنے سے روکا گیا۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف وزیر کھیل ریکھا آریہ نے بھی اس پورے معاملے پر نوٹس لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایسو سی ایشن آف اتراکھنڈ پوری طرح سے بی سی سی آئی کے ماتحت کام کرتی ہے، لیکن کھلاڑیوں کے ساتھ اس طرح کا غلط سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے ممبئی میں رنجی ٹرافی میں اتراکھنڈ کو شکست فاش ملی ہے اور کھلاڑیوں نے سہولیات کو لے کر کئی طرح کے سوال کھڑے کیے تھے، یہ سب ایسو سی ایشن کو دیکھنا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined