کرکٹ

رنجی ٹرافی میں چمکے تیز گیند باز محمد سراج، گیند کے ساتھ بلے سے کیا کمال

دوسری اننگ میں محمد سراج نے 14 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 26 رنوں کی تیز طرار اننگ کھیلی۔ دوسری اننگ میں محمد سراج حیدرآباد کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز رہے۔

محمد سراج، تصویر آئی اے این ایس
محمد سراج، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج نے رنجی ٹرافی مقابلہ میں بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  محمد سراج نے رنجی ٹرافی میں حیدرآباد کے لیے ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلہ کے آخری مقابلہ میں وِدربھ کے خلاف کھیلتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ حالانکہ مقابلے میں حیدرآباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح ہو کہ بارڈر-گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد بی سی سی آئی نے تمام سینئر کھلاڑیوں کو رنجی ٹرافی کھیلنے کی ہدایت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت اور شبھمن گل جیسے تمام سینئر کھلاڑیوں نے رنجی ٹرافی میں حصہ لیا۔

Published: undefined

وِدربھ کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں محمد سراج نے حیدرآباد کے لیے پہلی اننگ میں گیند بازی کرتے ہوئے 1 وکٹ حاصل کیا۔ پہلی اننگ میں انہوں نے 18 اوور کی گیند بازی کی جس میں 7 اوور میڈن تھے اور 47 رن خرچ کیے تھے۔ وہیں دوسری اننگ میں سراج نے 20 اوور کی گیند بازی میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جس میں 4 اوور میڈن تھے اور 59 رن خرچ کیے تھے۔ گیند بازی کے علاوہ محمد سراج نے بلے بازی سے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلی اننگ میں انہیں بلے بازی کا موقع نہیں ملا وہیں دوسری اننگ میں انہوں نے 14 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 26 رنوں کی تیز طرار اننگ کھیلی۔ دوسری اننگ میں محمد سراج حیدرآباد کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز رہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وِدربھ کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں حیدرآباد کو 58 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مقابلے میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری وِدربھ کی ٹیم نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 190 رن بنائے۔ وہیں پہلی اننگ میں حیدرآباد کی ٹیم نے بھی 10 وکٹوں کے نقصان پر 326 رن اسکور کیے۔ جب کہ دوسری اننگ میں وِدربھ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 355 رن بنائے۔ حالانکہ پہلی اننگ میں بہترین بلے بازی کرنے والی حیدرآباد کی ٹیم دوسری اننگ میں 161 رنوں کی معمولی اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined