فائل تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے۔ اس میچ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور دوسرے دن اسٹمپ تک انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے۔ جو روٹ 18 اور ہیری بروک 30 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 587 رنز بنائے تھے۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر انگلینڈ اب بھی 510 رنز پیچھے ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب شبھمن گل کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم یہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے ارادے سے میدان میں اتری ہے۔
Published: undefined
پہلی اننگز میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ اسے 13 رنز کے اسکور پر لگاتار دو جھٹکے لگے۔ آکاش دیپ نے گزشتہ میچ کے سنچری بین ڈکٹ اور اولی پوپ کو پویلین بھیجا۔ اوپنر جیک کراؤلی بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 19 رنز بنانے کے بعد محمد سراج کا شکار بن گئے۔ یہاں سے جو روٹ اور ہیری بروک نے دوسرے دن انگلینڈ کو مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔
Published: undefined
ایجبسٹن ٹیسٹ کا پہلا دن ہندوستانی ٹیم کے کپتان شبھمن گل کے نام رہا۔ شبھمن نے 199 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں سنچری تھی۔ شبھمن نے لیڈز ٹیسٹ میں بھی سنچری لگائی تھی۔ یعنی انہوں نے لگاتار دو ٹیسٹ میں دو سنچریاں بنائی ہیں۔ اوپنر یشسوی جیسوال نے بھی 107 گیندوں پر شاندار 87 رنز بنائے جس میں 13 چوکے شامل تھے۔ دوسرے دن کے کھیل میں بھی رویندرا جڈیجہ اور گل کی جوڑی نے شاندار بلے بازی کی۔ جڈیجہ نے 80 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ اسی دوران شبھمن گل 263 گیندوں پر اپنے 150 رنز مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ گل نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں 150 رنز کا ہندسہ چھوا۔ جڈیجہ اپنی سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن وہ جوش ٹونگ کی ایک شارٹ پچ گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ جڈیجہ نے 137 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار رنز بنائے۔
Published: undefined
رویندر جڈیجہ کے آؤٹ ہونے کے بعد گل نے واشنگٹن سندر کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ شبھمن نے اس دوران 311 گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ یہ شبھمن کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ اس کے علاوہ یہ کسی ہندوستانی کپتان کی انگلینڈ میں پہلی ڈبل سنچری تھی۔ شبھمن اور واشنگٹن سندر کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 144 رنز کی شراکت ہوئی۔ سندر 42 رنز بنانے کے بعد جو روٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
Published: undefined
شبھمن گل کی بات کریں تو انہوں نے 30 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 269 رنز بنائے۔ شبمن نے 387 گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی وکٹ جوش ٹینگ نے حاصل کی۔ آکاش دیپ (6 رنز) اور محمد سراج (8 رنز) آؤٹ ہونے والے آخری 2 بلے باز تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined