
فائل تصویر آئی اے این ایس
اتوار کو پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ 154 رن پر 9 وکٹیں گرنے کے باوجود پاکستان نے 242 رن کا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا۔ پاکستان کی اس معجزاتی جیت کے ہیرو شاداب خان رہے، جنہوں نے ناٹ آؤٹ 113 رن بنا کر میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان یہ میچ 20 رن سے ہار چکا تھا؟ میچ ختم ہونے کے بعد کھلاڑی ہاتھ ملانے اور گلے ملنے جیسی رسمی کارروائیاں پوری کرنے لگے تھے۔ کھلاڑی میدان سے باہر جانے کے لیے تیار تھے۔ شاداب بھی یہ مان چکے تھے کہ وہ آؤٹ ہیں، لیکن اس کے بعد جو ہوا، وہ حیران کن منظر تھا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔