کرکٹ

دھونی نے کیا وعدہ پورا، چنئی سپر کنگس چوتھی بار بنا آئی پی ایل چمپئن

کولکاتا نائٹ ڑائدرس کو پہلی بار فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے اور چنئی نے اس سے قبل 2011۔2010 اور 2018 میں خطاب جیتا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری ، روبن اتھپا (31) اور معئن علی (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز سے چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو 27 رن سے شکست دیکر چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔

Published: undefined

چنئی نے فائنل میں 20 اوور میں تین وکٹ پر 192 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور کولکاتا کو 91 رن کی شاندار اوپننگ شراکت داری کے باوجود 9 وکٹ پر 165 رن پر روک دیا۔ کولکاتا کو اس طرح پہلی بار فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی نے اس سے قبل 2011۔2010 اور 2018 میں خطاب جیتا تھا۔
چنئی پچھلی بار پلےآف کی ریس سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی تھی لیکن تب کپتان دھونی نے اس سال واپسی کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کو انہوں نے پورا کرکے دکھا دیا۔

Published: undefined

ڈو پلیسس نے اننگز کے آغاز میں وکٹ کیپر دنیش کارتک کے اسٹمپنگ کے چوکنے سے ملی نئی زندگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ، 59 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ڈو پلیسس اننگ کے آخری اوور میں شیوم ماوی کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے رتوراج گائیکوڑ کے ساتھ ابتدائی شراکت میں 61 رنز جوڑے۔

Published: undefined

گائیکواڑ اس ٹورنامنٹ میں 635 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور ان کے سر اورنج کیپ سے سج گیا ہے۔ گائیکواڑ نے 27 گیندوں پر 32 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

Published: undefined

اتھپا نے گائیکواڑ کے پویلین لوٹنے کے بعد محض 15 گیندوں پرتین چھکے لگاتے ہوئے 31 رنز بنائے ۔ اتھپا ریورس سویپ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے سنیل نارائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ڈو پلیسس اور اتھپا نے دوسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی زبردست شراکت داری کی۔ اتھپا کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈو پلیسس کو علی کی صورت میں اچھا جوڑی دار ملا۔ علی نے محض 20 گیندوں پر اپنے ناٹ آؤٹ 37 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ڈو پلیس اور علی نے تیسری وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت کی اور ٹیم کو 192 کے مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ کولکاتہ کی جانب سے نارائن چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب گیند باز رہے جبکہ ماوی نے 32 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ لوکی فرگیوسن چار اوورز میں 56 رنز دے کر بہت مہنگا ثابت ہوئے۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ نے اچھی شروعات کی اور ابتدائی شراکت داری میں 10.4 اوورز میں 91 رنز کا اضافہ کیا لیکن اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد کولکتہ کی اننگز ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ وینکٹیش ایئر 32 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنانے کے بعد شاردول ٹھاکر کا شکار بنے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد دو رنز نتیش رانا کو ، ٹھاکر نے اپنا اگلا شکار بنایا۔

Published: undefined

سنیل نارائن دو رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر رویندرا جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ گل نے 43 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر دیپک چہار کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ گل ٹیم کے اسکور 108 پر آؤٹ ہوئے۔ دنیش کارتک نے آتے ہی پہلی گیند پر چھکا لگا یا۔ لیکن کارتک سات گیندوں میں نو رنز بنانے کے بعد جدیجہ کا شکار بن گئے۔ شکیب الحسن کا کھاتہ نہیں کھل سکا اور جڈیجہ نے انہیں ایل بی ڈبلیو کردیا۔ زخمی راہل ترپاٹھی دو رنز بناکر ٹھاکر کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

Published: undefined

کپتان ایون مورگن کی ناقص فارم جاری رہی اور وہ جوش ہیزل ووڈ کا شکار ہوئے۔ لوکی فرگیوسن اور شیوم ماوی نے آخری اوور میں دھواں دھار بلے بازی کی لیکن رنز بچ گئے تھے اور کولکتہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ماوی اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر ڈوین براوو کی گیند پر دیپک چاہر کے ہاتھوں باؤنڈری پر کیچ ہوئے۔ ماوی نے 13 گیندوں پر اپنے 20 میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے جبکہ فرگیوسن نے 11 گیندوں پر 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

Published: undefined

دھونی نے اپنی کپتانی میں اپنے 300 ویں ٹی 20 میچ میں چوتھی بار آئی پی ایل خطاب جیتا۔ چنئی کی جانب سے شاردول ٹھاکر نے 38 رنز دے کر تین جبکہ ہیزل ووڈ اور جڈیجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کئے۔ چاہر اور براوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined