
رنکو سنگھ اور پریا سروج / آئی اے این ایس
لکھنؤ کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ٹیم انڈیا کے رکن رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمان پریا سروج کی سادگی و وقار سے بھرپور سگائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اتوار، 8 جون کو منعقدہ اس تقریب میں دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں اور مستقبل کے خوبصورت سفر کی شروعات کی۔
رنگ سیریمنی ہوٹل سینٹرم میں رکھی گئی تھی جس میں تقریباً 300 مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی فہرست میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، جیا بچن، رام گوپال یادو، راجیو شکلا (نائب صدر، بی سی سی آئی) سمیت کئی اہم سیاسی اور کھیل سے جڑی شخصیات شامل تھیں۔ اس کے علاوہ ٹیم انڈیا کے سابق کھلاڑی پروین کمار اور پیوش چاولہ کے ساتھ یوپی رنجی ٹیم کے کپتان آرین جوئیل بھی شریک ہوئے۔
Published: undefined
تقریب میں رنکو سنگھ سفید لباس میں ملبوس نظر آئے، جبکہ پریا سروج نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ اس موقع پر جب دونوں نے اسٹیج پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما، تو پریا کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔ بعد ازاں دونوں نے میڈیا کے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے پوز دیے۔
دونوں نے ایک دوسرے کے لیے خاص انگوٹھیاں منتخب کی تھیں۔ پریا سروج نے کولکاتا سے ڈیزائنر انگوٹھی منگوائی، جب کہ رنکو نے ممبئی سے خصوصی انگوٹھی تیار کروائی۔ دونوں انگوٹھیوں کی مشترکہ قیمت تقریباً ڈھائی لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
تقریب کے مینیو میں بھی دونوں کی پسند کا خاص خیال رکھا گیا۔ پریا سروج کی پسندیدہ بنگالی رس گلہ اور کاجو پنیر رولز کو شامل کیا گیا، جب کہ رنکو سنگھ کا پسندیدہ مٹر ملائی اور پنیر تکہ بھی موجود تھا۔
تقریب کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ صرف مخصوص پاس کے ذریعے مہمانوں کو داخلے کی اجازت دی گئی، جس کے لیے بارکوڈ اسکیننگ کا نظام بھی نصب کیا گیا تھا۔ ہوٹل کے اندر اور باہر پولیس اور پرائیویٹ سیکیورٹی کے اہلکار تعینات رہے۔
Published: undefined
پریا سروج نے اس موقع پر خاص طور پر اکھلیش یادو اور ڈمپل یادو کو مدعو کیا تھا، جب کہ ایس پی کے دیگر سینئر رہنماؤں جیسے رام گوپال یادو اور پشپندر سروج نے بھی شرکت کی۔
رنکو سنگھ 27 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں، جو انڈین پریمیئر لیگ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا حصہ رہے ہیں۔ حالیہ سیزن میں اگرچہ ان کا مظاہرہ خاص نہیں رہا، تاہم وہ اب تک ہندوستان کے لیے دو ون ڈے اور 33 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔
پریا سروج نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مشرقی اتر پردیش کی مچھلی شہر سیٹ سے بی جے پی کے بی پی سروج کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ دہلی یونیورسٹی سے آرٹس میں گریجویٹ اور ایمیٹی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری یافتہ ہیں۔ پریا کے والد توفانی سروج تین بار رکن پارلیمان رہ چکے ہیں اور اس وقت سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر کیراکت سے رکن اسمبلی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر قومی آواز / وپن