کرکٹ

آسٹریلیا نے ہندوستان میں پہلی ایک روزہ سریز 3-0 سے جیتی تھی

آسٹریلیا نے ہندوستان میں پہلی ایک روزہ سریز 3-0 سے جیتی تھی

Getty Images
Getty Images 

ہندوستان کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کھیلنے کیلئے آسڑیلیا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں ہندوستان میں ہے۔اس سریز کا پہلا میچ اتوار(17 ستمبر) کوچنئی میں کھیلاجائے گا۔پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے علاوہ آسڑیلیائی ٹیم تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز بھی کھیلے گی۔ آسڑیلیا کا یہ ایک روزہ سریز کیلے ہندوستان کا آٹھواں دورہ ہے۔ اس سے قبل اس نے سات دوروں میں جو36 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں18 میں اسے کا میابی ملی ہے،13 میں شکست ہوئی ہے اور پانچ میچ غیر فیصلہ کن رہے ہیں۔

آسڑیلیائی ٹیم نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے سریز کھیلنے کے سلسلے میں ہندوستان کا پہلا دورہ1984 میں کیا تھا جس میں اس کے کپتان کیم ہیوز تھے۔سنیل گواسکر نے اس سریز میں میزبان ٹیم کی قیادت کے تھی۔ پانچ میچوں کی سریز مہمان ٹیم نے 3-0 سے جتیی تھی جبکہ باقی دو میچ نامکمل رہے تھے۔

دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھیلا گیا پہلا میچ آسڑیلیا نے 48 رن سے جیتا تھا۔48اوور فی اننگ والے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، آسڑیلیا نے9 وکٹ پر220 رن بنائے تھے۔ ہندوستان کے سبھی کھلاڑی 40.5 اوور میں172 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسے اس میچ میں48 رن سے ہار ہوئی تھی۔

تھرواننتھاپورمیں کھیلا گیا دوسرا میچ خراب موسم کے وجہ سے نامکمل رہا۔ اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ37 اوور175 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا کو32 اوور میں146 رن کا ٹارگیٹ ملا تھا اور اس نے7.4 اوور میں ایک وکٹ پر29 رن بنالئے تھے۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ آگے نہیں ہوسکا۔

تیسرے میچ جو جمشید پور میں کھیلا گیا تھا،صرف 5.1 اوور کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں ہندوستان نے دو وکٹ پے 21 رن بنائے۔

احمدآباد میں سریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم نے سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ46 اوور میں6 وکٹ پر206 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے43.5 اوور میں تین وکٹ پر210 رن بناکرمیچ سات وکٹ سے جیتا تھا۔

اندور میں سریز کا پانچواں اور آخری میچ کھیلا گیا تھا جو مہمان ٹیم نے چھ وکٹ سے جیتا تھا۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان ہندوستان نے مقررہ 44 اوور میں پانچ وکٹ پر235 رن بنائے تھے۔آسڑیلیا نے 40.1 اوور میں چار وکٹ پر236 رن بناکر میچ جیتا تھا۔

آسڑیلیا کے کپلر ویسلز کو میں آف دی سریز منتخب کیا گیا، انہوں نے اس سریز میں پانچ میچوں کی چار اننگوں میں65.33 کو اوسط اور80.32 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھاایک سنچری کی مدد سے196 رن بنائے تھے۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined