کرکٹ

چین کی خاتون کرکٹ ٹیم نے بنایا بدترین ریکارڈ، متحدہ عرب امارات کی خواتین نے کیا ڈھیر

چین کی خاتون کرکٹ ٹیم نے 14 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوکر بین الاقوامی کرکٹ کا سب سے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: تھائی لینڈ میں جاری خاتون ٹیموں کے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران متحدہ عرب امارات اور چین کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا۔ اس دوران چین کی ٹیم بین الاقوامی کرکٹ کا بدترین ریکارڈ قائم کر بیٹھی۔

متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز بنائے گئے۔ جواب میں چین کی خاتون ٹیم محض 14 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ چین کی خاتون ٹیم کی 7 بلے باز کھاتہ کھولنے میں ناکام رہیں۔ یوں انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کے کسی بھی طرز کے میچ میں کم ترین اننگ ٹوٹل کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

اس طرح سے متحدہ عرب امارات کی خاتون ٹیم نے چین کو ٹی-20 انٹرنیشنل کی تاریخ کے کم ترین اسکور پر آؤٹ کر کے 189 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔ تھائی لینڈ خاتون ٹی-20 اسمیش کے گروپ بی کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے چین کی ٹیم کو 204 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ امارات کی اوپنر ایشا روہت نے 62 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 121 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔

Published: undefined

جواب میں چین کی پوری ٹیم صرف 48 منٹ میں 10 اوورز کے اندر ہی 14 رنز پر پویلین لوٹ گئی جو خاتون ٹی20 کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔چینی ٹیم کی 7 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئیں، سب سے زیادہ 4 رنز ہان لی لی نے بنائے اور کوئی بھی کھلاڑی دہائی کے ہندسے میں داخل نہ ہو سکی۔

اس سے قبل خاتون انٹرنیشنل ٹی20 میچ میں کم تر اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ میکسکو کے پاس تھا جو گزشتہ سال برازیل کے خلاف صرف 18رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined