کرکٹ

چیتن شرما بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر کے عہدے سےمستعفی، اسٹنگ آپریشن کے بعد لیا فیصلہ

چیتن شرما نے بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اسٹنگ آپریشن کے بعد تنازعات میں آگئے تھے۔ چیف سلیکٹر کے طور پر چیتن کی یہ دوسری میعاد تھی

چیتن شرما، تصویر آئی اے این ایس
چیتن شرما، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: چیتن شرما ہمیشہ خبروں میں رہے ہیں چاہے میچ میں ان کی آخری گیند پر جاوید میاں داد کے ذریعہ چھکا ما رکر میچ جیتنا ہو یا پھر چیف سلیکٹر کے طور پر اسٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا۔ دراصل، بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ حال ہی میں ایک نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے تنازعات میں گھرے تھے۔

Published: undefined

چیتن شرما  نے اسٹنگ کے دوران ٹیم انڈیا کے کئی کھلاڑیوں کا ذکر کیا تھا اور کئی متنازعہ باتیں بھی کہی تھیں۔ اس کے بعد سے ان کے عہدے پر تلوار لٹکی ہوئی تھی۔ اب چیتن نے اپنا استعفیٰ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری جئے شاہ کو پیش کر دیا ہے ۔نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر کے طور پر یہ ان کا دوسرا دور تھا۔

Published: undefined

چیتن شرما نے اسٹنگ کے دوران ٹیم انڈیا کے سابق کپتان کی فٹنس کے حوالے سے بہت کچھ بولا تھا۔ چیتن نے ہاردک پانڈیا کے بارے میں کہا تھا کہ وہ کپتانی کے لیے کئی بار ان کے گھر ملنے آئے ہیں۔ چیتن کے اسٹنگ کے بعد بی سی سی آئی ان کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہی وجہ تھی کہ انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔

Published: undefined

چیتن شرما کو اس سے قبل ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن حال ہی میں انہیں دوبارہ چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا۔ چیتن شرما کو دسمبر 2020 میں پہلی بار چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، جبکہ انہیں نومبر 2022 میں عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined