کراچی واقع نیشنل اسٹیڈیم میں سبھی ممالک کے ساتھ ہندوستان کا بھی پرچم لہراتا ہوا، تصویر @_FaridKhan
’چمپئنز ٹرافی 2025‘ کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا مقابلہ کھیلا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کے سامنے جیت کے لیے 321 رنوں کا ہدف بھی رکھ دیا ہے۔ اس میچ کے شروع ہونے سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک خوش کن نظارہ دیکھنے کو ملا۔ کچھ دنوں قبل قذافی اسٹیڈیم میں جب ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کے پرچم لہرائے گئے تھے تو ہندوستانی پرچم نہیں دکھائی دیا تھا۔ اس پر بہت تنازعہ ہوا تھا، لیکن آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی پرچم بھی آب و تاب کے ساتھ لہراتا نظر آیا۔
Published: undefined
دراصل اصولوں کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ والی جگہ پر سبھی ممالک کا پرچم اسٹیڈیم میں لگایا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں پی سی بی نے اس اصول پر عمل نہیں کیا تھا، اس لیے سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ اس طرح کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہندوستانی ٹیم میچ کھیلنے پاکستان نہیں آ رہی، اس لیے ہندوستانی پرچم پاکستانی اسٹیڈیم میں نہیں لہرایا گیا۔ حالانکہ آج جب نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہوا تو ہندوستانی پرچم بھی دیکھنے کو ملا جو کہ پاکستان میں ہندوستانی وجود کا اظہار تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم اپنے سبھی میچ دبئی میں کھیلے گی۔ جیسی کہ امید ہے، ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی تو پہلا سیمی فائنل بھی دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں، اگر ہندوستانی ٹیم فائنل میں جگہ بناتی ہے تو یہ مقابلہ بھی پاکستان کی جگہ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ یعنی ایک سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ کے لیے فی الحال یہ طے نہیں ہے کہ یہ کہاں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے ساتھ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined