کرکٹ

سرفراز نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی گنوائی، اظہر اور بابر نئے کپتان مقرر

سرفراز احمد سے پاکستان کی ٹیسٹ اور ٹوئنٹی -20 ٹیموں کی کپتانی چھین لی گئی ہے اور بلے باز اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم اور بابر اعظم کو ٹوئنٹی -20 ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کراچی: سرفراز احمد سے پاکستان کی ٹیسٹ اور ٹوئنٹی -20 ٹیموں کی کپتانی چھین لی گئی ہے اور بلے باز اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم اور بابر اعظم کو ٹوئنٹی -20 ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔ سرفراز کی سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر مایوس کن کارکردگی رہی تھی جس کا انہیں خمیاذہ اٹھانا پڑا۔ نئے کوچ مصباح الحق کی آمد کے بعد پاکستان کرکٹ میں یہ بڑی تبدیلی ہے۔ اگرچہ ون ڈے کپتان کا فیصلہ فی الحال نہیں لیا گیا ہے۔

Published: 18 Oct 2019, 9:55 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اگلی سیریز سے پہلے رنر اپ کپتانوں کے ساتھ ساتھ ون ڈے کپتان کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان کو تین نومبر سے آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی -20 سیریز کھیلنی ہے۔ کپتانی چھن جانے سے 32 سالہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کیریئر بھی بحران میں پڑ چکا ہے اور ان کے آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم میں منتخب ہونے کا امکان بھی مشکل ہے۔ سری لنکا کے خلاف ان کی بلے سے کافی خراب کارکردگی رہی تھی۔

Published: 18 Oct 2019, 9:55 PM IST

پاکستان نے آسٹریلیا جیسے اہم دورے سے ٹھیک پہلے بڑی تبدیلی کر یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے لئے نئے سرے سے تیاری کرنا چاہتا ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور پھر سری لنکا کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر ہوم سیریز گنوانے کے بعد چیف کوچ مصباح سرفراز سے خوش نہیں تھے۔

Published: 18 Oct 2019, 9:55 PM IST

اظہر علی ابھی 2019-20 سیزن میں ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کی کمان کو سنبھالیں گے۔ اظہر 73 ٹیسٹ میں 15 سنچری اور 31 نصف سنچری کے سہارے 5669 رنز بنا چکے ہیں۔ دنیا کی ساتویں نمبر کی ٹیسٹ ٹیم پاکستان کو پانچویں نمبر کی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلنی ہے۔ اظہر نے کہاکہ میرے لئے قومی ٹیم کا کپتان ہونا بڑے فخر کی بات ہے۔ ٹیسٹ چمپئن شپ کو لے کر مجھ پر جو اعتماد ظاہر کیا گیا ہے میں اس پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔

Published: 18 Oct 2019, 9:55 PM IST

پاکستان کی طرف سے نوجوان بابر اعظم کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔ دنیا کی نمبر ایک ٹی -20 ٹیم کے کپتان بنے بابر 2012 میں انڈر -19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ بابر حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ہوئی سیریز میں ٹیم کے نائب کپتان تھے۔ بابر نے کہاکہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم کا کپتان بننا میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ میں اس چیلنج کے لئے تیار ہوں۔

Published: 18 Oct 2019, 9:55 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Oct 2019, 9:55 PM IST